Book Name:Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain
بھی ہوتی ہیں ،اِس لئے میرے آقا اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےتاش کھیلنےکومُطلقاًحرام لکھا ہے۔ چنانچِہ فرماتے ہیں ، گَنْجِفہ( پتّوں کے ذَرِیعے کھیلے جانے والے ایک کھیل کانام اور) تاش حرامِ مُطْلَق ہیں کہ ان میں علاوہ لَھو و لَعِب کے تصویروں کی تعظیم ہے۔(فتاویٰ رضویہ ج ۲۴ص۱۴۱،فیضانِ سنت ،ص:۹۲۷)اسی طرح شَطرَنْج کھیلنا بھی ناجائز ہے ۔(ماخوذ از بہارشریعت،حصہ ۱۶،ص:۵۱۱ )
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رَمَضانُ الْمبارَک کے مُقدَّس لَمحات کو فُضُولیات وخُرافات میں برباد ہونے سے بچایئے!زِنْدگی بے حد مُخْتصَر ہے اِس کو غنیمت جانئے، تاش کی گڈّیوں اور فِلمی گانوں اور طرح طرح کے گناہوں میں وقت بربادکرنے کے بجائے تلاوتِ قُرآن اور ذِکر و دُرُود میں وَقت گُزارنے کی کوشِش فرمایئےاور اس مہینے کی مُناسَبَت سےشیخِ طریقت ،امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف’’فیضانِ رمضان ‘‘کا مُطالَعہ بھی بہت مُفید ہےکہ اس کتاب میں رَمَضانُ الْمبارَک کے تقریبا ًتمام اَہَم مَسائل مثلاًنماز،روزہ ،تراویح ،اِعْتکاف اور عیدُالِفطْرسے مُتَعَلِّق کثیر مَعْلُومات کے ساتھ ساتھ بے شُمار مدنی پُھول بھی اپنی خُوشبوئیں لُٹا رہے ہیں۔آپ بھی اس کتاب کا مُطالَعہ کرنے کی نِیَّت فرمالیجئے ۔ اُردو کے عِلاوہ بھی دُنیا کی مُختلف زبانوں میں اس کتاب کا ترجمہ ہوچُکا ہے ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسنَّت دَامَتْ بَرَکَا تُہُمُ الْعَا لِیَہ کی سوچ وفکر کو ساری دُنیا میں عام کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کا ایک شُعْبہ’’مجلسِ تَراجِم‘‘بھی ہے جوامیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَا تُہُمُ الْعَا لِیَہ اور مکتبۃُ المدینہ کی کُتُب و رَسائل کا مُختلف زَبانوں میں تَرجمہ کرنے کی خِدْمت سَر اَنْجام دے رہا ہے تاکہ اُردو پڑھنے والوں کے ساتھ ساتھ دُنیا کی دیگر زبانیں بولنے والے کروڑوں لوگ بھی فیض یاب ہو سکیں اوران کا بھی یہ مدنی ذِہْن بن جائے کہ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی