Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain

Book Name:Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain

جو روزہ رکھنے کے با وُجُود تاش،شَطْرَنج ،لُڈّو ، وِیڈیوگیمز ، فِلمیں ڈِرامے، گانے باجے وغیرہ وغیرہ بُرائیوں سے باز نہیں رہتے ۔چُنانچِہ

قبر کا بھیانک منظر!

مَنْقُول ہے،ایک بارامِیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات،علیُّ المُرتَضٰی،شیرِخُدا (کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم)زِیارتِ قُبُور کے لئے کُوفہ کے قَبرِ ستان تشریف لے گئے،وہاں ایک تازہ قَبرپرنظر پڑی ۔ آپ  کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکواُس کے حالات معلوم کرنے کی خواہِش ہوئی۔چُنانچِہ بارگاہِ خُداوَنْدی عَزَّ  وَجَلَّ میں عَرض گُزار ہوئے،''یااللہ عَزَّ  وَجَلَّ!اِس مَیِّت کے حالات مجھ پر مُنْکَشِف (یعنی ظاہِر ) فرما۔'' اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں آپ کی اِلتِجا فوراً مَسْمُوع ہوئی (یعنی سُنی گئی )اوردیکھتے ہی دیکھتے آپ کے اوراُس مُردے کے دَرْمیان جتنے پردَے حائل تھے تمام اُٹھادئیے گئے۔اب ایک قَبر کا بھیانک مَنْظرآپ کے سامنے تھا۔کیا دیکھتے ہیں کہ مُردہ آگ کی لَپیٹ میں ہے اور رو رو کرآپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے اِس طرح فریاد کر رہا ہے:یَاعَلِیُّ! اَنَا غَرِیْقٌ فِی النَّارِ وَحَرِیْقٌ فِی النَّارِیعنی یاعلی!کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْممیں آگ میں ڈوبا ہوا ہوں اور آگ میں جل رہا ہوں۔ قَبْرکے دَہشتناک مَنْظر اورمُردے کی دَرْد نا ک پُکارنے حیدرِ کرّار کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کوبے قَرارکردیا۔آپکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنےاپنے رَحمت والے پروَردگار عَزَّوَجَلَّ کے دَربار میں ہاتھ اُٹھادئیے اور نِہایت ہی عاجِزی کے ساتھ اُس مَیِّت کی بخشِش کیلئے دَرْخواست پیش کی۔ غیب سےآواز آئی، ''اے علی(کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم)!آپ (کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم) اِس کی سِفارش نہ ہی فرمائیں کیوں کہ روزے رکھنے کے باوُجُودیہ شخص رَمَضانُ الْمُبارَک کی بے حُرمتی کرتا،رَمَضانُ الْمُبارَک میں بھی گُناہوں سے بازنہ آتا تھا۔دن کو روزے تَو رکھ لیتا مگر راتوں کو گُناہوں میں مُبْتَلارہتا تھا۔مَولائے  کائِنا ت،علیُّ المُرتَضٰی،شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم یہ سُن کر اور بھی رَنْجِیْدہ ہوگئے اور سَجدے میں گِر کر رو رو کر عرض کرنے لگے ،یا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !میری لاج تیرے ہاتھ میں ہے،اِس بندے نے بڑی اُمّید