Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain

Book Name:Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain

شریف کے پہلے دِن جَنّت کے دَرَختوں کے نیچے سے بڑی بڑی آنکھوں والی حُوروں پر ہَوا چلتی ہے اور وہ عَرض کرتی ہیں ، ''اےپَروَردْگار!عَزَّوَجَلَّ اپنے بندوں میں سے ایسے بندوں کو ہمارا شوہر بنا جن کو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور جب وہ ہمیں دیکھیں تو اُن کی آنکھیں بھی ٹھنڈی ہوں۔ (شُعَبُ الایمان ج۳ص۳۱۲حدیث۳۶۳۳،فیضانِ سنت ،ص:۸۶۴)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ماہِ رَمَضَان کےفَیضَان کےتو کیا کہنے !اِس کی تو ہر گھڑی رَحْمت بھری ہے۔لہٰذاہمیں بھی اس ماہ ِمُبارَک میں نماز،روزہ، تِلاوتِ قرآنِ مجید،ذِکْرو اَذْکاراوردیگر عبادات کے لئے کمر بَسْتہ ہوجانا چاہیے کہ اِس مہینے میں اَجْر و ثَواب بَہُت ہی بڑھ جاتاہے،چُنانچہ اس ضمن میں ایک اورایمان اَفْروز حدیثِ پاک سُنْتے ہیں تاکہ ہمارے دِل میں اس ماہِ مُقدَّس  کی اَہمیَّت مزید اُجاگر ہواور یہ بھی معلوم ہو کہ اس مہینے میں عبادات ورِیاضات پر کس قَدر اِنْعامات واکرامات کی بارش ہوتی ہے۔چُنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا ابُو سَعِیْد خُدْرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر،دو جہاں کے تاجْوَر،سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا ، ''جب رَمَضا ن کی پہلی رات آتی ہے تو آسمانوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور آخری رات تک ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جا تا اور جو بندہ اس مہینے کی کسی رات میں نَماز پڑھتا ہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کے لئے ہر سجدے کے عِوَ ض پند ر ہ سو(1500) نیکیاں لکھتا ہے اور اس کے لئے جنَّت میں سُر خ یا قُوت کا ایک گھر بنادیا جاتاہے جس کے ساٹھ ہزار(60,000) دروازے ہوتے ہیں اور ہر دروازے پر سو نے کی مُلَمَّع  کاری ہوگی اوراس پر سُر خ یاقُوت جَڑے ہوں گے، جب بندہ رَمَضا ن کے پہلے دن کا رو زہ رکھتا ہے تو اس کے پچھلے رَمَضا ن کے پہلے دن کے روزے تک کے گُناہ مُعا ف کردیئے جاتے ہیں اوراس کے لئے روزانہ سَتّر ہزار (70,000) فر شتے فجر کی نَماز سے غُرو بِ آفتاب تک اِسْتِغْفار کرتے ہیں اور اسے رَمَضان کے ہر دن اور ہر رات میں سجدہ کر نے پر جنَّت میں ایک ایسا درخت عَطا کیا جا تاہے جس کے سایہ میں کوئی سوار پا نچ سو