Book Name:Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain
یہ بھی ہے کہ جتنے دن مُسَلمان اِعْتِکاف میں رہے گا ،گُناہوں سے بچا رہے گا اور جو گُناہ وہ باہَر رہ کر کرتا تھا ، اُن سے محفوظ رہےگا۔لیکن یہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خاص رحمت ہے کہ باہَر رہ کرجو نیکیاں وہ کیا کرتا تھا،اِعْتِکاف کی حالت میں اگرچِہ وہ ان کو اَنْجام نہ دے سکے گا مگر پھربھی وہ اس کے نامۂ اعمال میں بَدَسْتُور لکھی جاتی رہیں گی اوراسے ان کاثواب بھی ملتارہےگا۔ جیسا کہ
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:اِعتِکاف کرنے والاگُناہوں سے بچارہتاہے اوراس کیلئے تمام نیکیاں لکھی جاتی ہیں،جیسے ان کے کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔''(ابنِ ماجہ ج۲ ص۳۶۵حدیث۱۷۸۱)حَضْرتِ سَیِّدُنا حسنِ بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں:مُعْتَکِف کو ہر روزایک حج کا ثواب ملتاہے۔ (شعب الایمان،ج۳، ص۴۲۵، الحدیث ۳۹۶۸)اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں بھی رَمضان شریف میں اِعْتکاف کی برکتیں لُوٹنے کی سَعادَت عَطا فرماۓ۔ اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس طرح رَمَضانُ الْمُبارَک میں نیک اَعْمال کرنا بہت بڑی سَعادت ہے ،اسی طرح گُناہ کرنا بھی بہت بڑے خَسارے کا باعث ہے،ہونا تو یہ چاہیےکہ اس ماہ میں خُوب عبادت کر کے رَبّعَزَّ وَجَلَّکو راضی کیا جائے ،مگر اَفْسوس بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں، جو اس مہینے میں گُناہوں سے باز نہیں آتے ،نہ انہیں نمازوں کا خیال ہوتا ہے نہ روزوں کا پاس ہوتا ہے بلکہ اس مُقدَّس ماہ میں بھی فلموں ،ڈراموں، جُھوٹ، غیبت،چُغْلی اورنہ جانے کیسے کیسے گُناہوں میں مبتلارہتے ہیں،اسی طرح رَمَضانُ الْمبارَک کی پاکیزہ راتوں میں کئی نوجوان مَحَلّے میں کرکٹ ،فُٹ بال وغیرہ کھیل کھیلتے ،خُوب شورمَچاتے ہیں اور اِس طرح یہ لوگ خُود تو عِبادت سے محروم رَہتے ہی ہیں، دوسروں کیلئے بھی پریشانی کا باعِث بنتے ہیں۔نہ تو خُود عِبادت کرتے ہیں نہ دوسروں کو کرنے دیتے ہیں ۔ اِس قِسْم کے