Faizan e Maula Ali Mushkil Kusha

Book Name:Faizan e Maula Ali Mushkil Kusha

                                   (شُعَبُ الإيمان، باب فی الزکاۃ،التحريض علی صدقۃ التطوع،الحديث:۳۳۵۳،ج۳،ص۲۱۴)

(2) بے شک مُسلمان کا صَدَقہ عُمر بڑھاتا اور بُری مَوت کو روکتا ہے اور اللہعَزَّ  وَجَلَّ   اُس کی بَرَکت سے صَدَقہ دینے والے سے تکبُّر وتَفاخُر دور کردیتا ہے۔(المعجم الکبير للطبرانی،الحديث:۳۱،ج۱۷،ص۲۲)

 (3) رَبّ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابنِ آدم! اپنا خزانہ (صدقہ کرکے) میرے سِپُرد کردے ،نہ جلے گا نہ ڈوبے گااورنہ چوری ہوگا،تیری شدید حاجت کے وقت (بروزِ قیامت)تجھے لوٹادُوں گا۔(الترغيب والترھيب،کتاب الصدقات، الترغيب في الصدقۃ والحث عليھا...إلخ،الحديث:۳۰، ج۲،ص۱۰)

اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں بھی بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے  اخلاص کے ساتھ  زیادہ سے زیادہ صَدَقہ وخیرات کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

ہے صدقہ مَیْل پھراس پاک و ستھرے کو روا کیوں ہو

کہ دنیا کھا رہی ہے جس کی آلِ پاک کا صدقہ

(دیوانِ سالک، ص۳۱، از رسائلِ نعیمیہ)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شیرِ خدا کی خداداد خُوبیاں

ایک مرتبہ حَضْرتِ سیِدنااَمِیْرِمُعاوِیہ بن سُفیان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے حضرت سیدنا ضَرار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے فرمایا'' میرے سامنے حضرتِ سیِدُنا علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْم کےاوصاف بَیان کرو۔''توحضرتِ سَیدُنا ضرار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ یُوں اوصاف بَیان فرمانے لگے کہ امیرُالمؤمنین حضرتِ سَیدُنا علی المرتضی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْم کے عِلم وعِرفان کا اندازہ نہیں لگا یا جا سکتا ، آپ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے مُعامَلےاوراس کے دِین کی حِمایت میں مَضبوط ارادے رکھتے ، فیصلہ کُن بات