Book Name:Faizan e Maula Ali Mushkil Kusha
بابرکت کی عَظَمت ورفعت بتانے کیلئے مُختلِف مَواقع پر آیاتِ مُبارَکہ نازِل فرمائیں۔چنانچہ
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے ۔
فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوْلٰىهُ وَ جِبْرِیْلُ وَ صَالِحُ الْمُؤْمِنِیْنَۚ-وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ بَعْدَ ذٰلِكَ ظَهِیْرٌ(۴) (پ۲۸،التحریم:۴)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان:تو بیشک اللہ ان کا مددگار ہے اور جبریل اور نیک ایمان والے اور اس کے بعد فرشتے مدد پر ہیں۔
حضرت علامہ سیِد محمود آلوسی بغدادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں حضرت اسماء بنتِ عُمیس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سُنا کہ صَالِحُ المُؤمِنین سے مُراد حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں ۔ایسے ہی حضرتِ ابُو جَعفَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ جب یہ آیتِ کَرِیمہ نازِل ہوئی تو نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت علیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کا ہاتھ پکڑ کرفرمایا:اے لوگوں یہ(یعنی حضرتِ علیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم) صَالِحُ المُؤمِنین ہیں۔ (روح المعانی ،ج۲۸، ص۴۸۲)
مسلمانو! رَسُوْلُ اللہ کی اُلفت اگر چاہو
کرو اس کی غلامی جس کا ہر مومن بندہ ہوا
(دیوانِ سالک : ۳۰ از رسائلِ نعیمیہ)
صَدرُالاَفاضل حضرت علامہ مولانا سیِدمحمدنعیمُ الدین مُرادآبادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی فرماتے ہیں:سیّدِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں جب اغنیاء (مالداروں)نے عَرْض و معروض کا سلسلہ