Book Name:Faizan e Maula Ali Mushkil Kusha
سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو
ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو
ختم ہوں شامتیں قافِلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرتِ سَیِّدُنا علیّ المرتضیٰ،شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے عِلم وحِکمَت سے بَھر پُورایسے ایسے نصیحت آموز مَدَنی پُھول ارشاد فرمائے ہیں کہ اگر ہم اِن پر عمل کریں تو دنیا وآخرت میں فَلاح وکامرانی ہمارا مُقدّر بن سکتی ہے۔
حضرت سیدنا ابنِ عباّس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ امیرُالمؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُارشادفرماتے ہیں :''حضرتِ علیّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے ایسے کلِمات ارشاد فرمائے کہ اگر لوگ اِن پر عمل کریں تو کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہوجائیں اورکبھی بھی غَلَط حَرکات نہ کریں۔'' لوگوں نے عرض کی:''اے امیر المؤمنین! وہ کون سے کَلِمات ہیں؟''آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا :'' وہ نصیحت آموز کَلِمات یہ ہیں ۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں:
(۱)تُو اپنے مُسلمان بھائی کی پَسند کا خَیال رکھ ، اُس کے ساتھ بَھلائی کر ۔ پِھر تجھے بھی اُس کی طرف سے تیری پسندیدہ چیز ہی ملے گی۔
(۲)کبھی بھی کسی مسلمان بھائی کے کلام میں بدگُمانی نہ کر (یعنی ہمیشہ اچھا پہلو تلاش کر )تجھے ضروراس کے کلام میں کوئی اچھی بات مل جائے گی۔
(۳)جب تیرے سامنے دو کام ہوں تو اُس کام میں ہرگز نہ پڑ جس میں نفس کی پیروی کرنا پڑے، کیونکہ