Book Name:Faizan e Maula Ali Mushkil Kusha
اس نے لقبِ خاک شہنشاہ سے پایا
جو حیدرِ کرّار کہ مولیٰ ہے ہمارا
(حدائقِ بخشش :ص 32)
آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم،شہَنْشاہِ ابرار، مکّے مدینے کے تاجْدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چچا ابُوطالِب کے فرزند ِ اَرجمند ہیں۔ عامُ الْفِیْل کے30 سال بعد(جب حُضور نبی ٔ اَکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عُمر شریف 30 برس تھی)13 رَجَبُ الْمُرَجَّب بروزجُمعۃ المُبارَک کو پیدا ہوئے۔مَولیٰ مُشکِل کُشاحضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی والِدَۂ ماجِدہ کا نام حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمہ بِنتِ اَسَد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاہے۔ آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم 10سال کی عُمر میں ہی دائرۂ اِسلام میں داخِل ہو گئے تھے اورشہنشاہِ نُبوَّت،تاجدارِ رِسالَت، شافِعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے زیرِتربِیَت رہے اورتادمِ حیات آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اِمداد ونُصرَت اور دینِ اِسلام کی حِمایَت میں مَصروفِ عَمَل رہے۔ آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم مُہاجِرین اَوّلین اورعَشَرَہ مُبَشَّرہ میں شامل ہونے اور دیگر خُصُوصی دَرَجات سے مُشرَّف ہونے کی بِناء پربَہُت زِیادہ مُمْتاز حیثیت رکھتے ہیں۔غَزوۂ بَدر،غَزوۂ اُحُد ،غَزوۂ خَندق وغیرہ تمام اِسلامی جنگوں میں اپنی بے پناہ شُجاعت کے ساتھ شرکت فرماتے رہے اورغیر مُسلموں کے بڑے بڑے نامْوَر بَہادُر آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے قاہِرانہ وار سے واصِلِ نار ہوئے۔ (کراماتِ شیرخدا ص:۱۲)
دُشمن کا زَور بڑھ چلا ہے یاعلی مدد!
اب ذُوالفِقارِ حَیدَری پھر بے نِیام ہو
(وسائلِ بخشش: ص۳۱۰)
امیرُ الْمُؤْمِنِین حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی شہادت کے بعد اَنصار ومُہاجِرین نے