Book Name:Tilawat e Quran ki Barkatain
سےبیان سُنا۔قرآنِ مجید وَحْیِ الٰہی ہے ،یہ قُربِ خُداوَندی کاذَریعہ ہے،رہتی دُنیا تک کے لئے نسخۂ کیمیا ہے ،تمام آسمانی کتابوں کا لُبِّ لُباب ہے،تمام عُلُوم کا سَرچَشْمہ ہے،یہ ہدایت کا مجموعہ،رحمتوں کا خَزینہ اور برکتوں کا مَنْبَع ہے،اس کی تلاوت کی برکات میں سے ہے کہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شَفاعت کرےگا،نیزقیامت کے دن تِلاوت کرنے والوں کو کچھ گھبراہٹ نہ ہوگی، نہ ہی ان سے حساب لیا جائے گا۔ قرآنِ پاک کی تلاوت اَفْضل عِبادت ہے ۔ہمیں بھی قرآنِ مجید کے آداب کاخیال رکھتے ہوئے دُرُست مَخارج کے ساتھ صُبح وشام جس قَدرممکن ہوسکے،تلاوت کامعمول بناناچاہیے اورقرآنی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زِنْدگی بَسرکرنی چاہیے ۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں عمل کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شیخِ طریقت ،امیرِاَہْلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہمیں ایک مَدَنی مَقْصَد عطافرمایا ہے کہ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کو شش کرنی ہے ،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ ۔ لہٰذا اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیےاورذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے والے بن جائیے۔ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام روزانہ بعدِ فجر مدنی حلقہ بھی ہے، یہ مدنی کام مسجد میں بعدِ فجر ہوتا ہے،اوّلاً تفسیرخزائن العرفان/صراطُ الجنان سے 3 آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ دیکھ کر سنائی جاتی ہیں، پھر فیضانِ سُنّت سے کم وبیش4صفحات یا امیرِ اہلسنّت کی کسی کتاب یا رسالے سے درس ہوتا ہے،پھر سب اسلامی بھائی شجرۂ قادِریہ،رضویہ عطاریہ کے اشعار مل