Tilawat e Quran ki Barkatain

Book Name:Tilawat e Quran ki Barkatain

لُباب ہے،تمام عُلُوم کا سَرچشمہ ہے،یہ ہدایت کا مجموعہ،رحمتوں کا خزینہ اور برکتوں کا مَنْبع ہے،یہ ایسادَسْتُور ہے جس پر عمل پیرا ہو کر تمام مَسائل حل کئے جاسکتے ہیں،ایسا نُور ہے، جس سے گمراہی کے تمام اَندھیرے دُور کئے جاسکتے ہیں،ایسا راستہ ہے، جو سیدھا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی رِضا اور جنَّت تک لے جاتا ہے،اِصلاح و تَربِیَت کاایسا نِظام ہے، جو اِنسان کاتَزکیہ کر کے (یعنی انسان کو پاک کر کے) اسےمثالی بنادیتا ہے،ایسا دَرخت ہے جس کے سائے میں بیٹھنے والاقلبی سُکون محسوس کرتا ہے،ایسا باوَفا ساتھی ہے، جو قَبْر میں بھی ساتھ نبھاتا ہے اور حشر میں بھی وَفا کا حق اَدا کرے گا۔اس میں بیمار دِلوں کے لئے شفا ہے ، جس نے اسے مضبو طی سے تھاما، وہ ہدایت یافتہ ہو گیا ،جس نے اس پر عمل کیا وہ فَلاحِ دارین (یعنی دنیا و آخرت میں کامیابی) پا گیا۔

مجھ کو روزانہ تلاوت کی بھی تُو توفیق دے

قاریِ قرآں بنا اور خادمِ قرآں بنا

خُوداللہرَبُّ العزّت پارہ23سُوْرَۃُ الزُّمَر آیت نمبر23میں قرآنِ کریم کی مدح  (یعنی تعریف) میں فرماتا ہے کہ

 سب سے اچھی کتاب

اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ

تَرْجَمَۂ کنزالایمان:اللہنے اُتاری سب سے اچھی کتاب کہ اوّل سے آخر تک ایک سی ہے دوہرے بیان والی۔

تفسیرِخازِن میں قرآنِ پاک کےاَحْسَنُ الْحَدِیث(یعنی سب سے اچھی کتاب ) ہونےکی دوصُورتیں بیان کی گئی  ہیں:(۱)لَفْظ کے اِعْتبارسے اور(۲)معنی کے اِعْتبارسے۔