Book Name:Tilawat e Quran ki Barkatain
بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بہت ہی پیاری کتاب’’مدنی پنج سُورہ‘‘مکتبۃ المدینہ سے ھدیۃً حاصل فرماکر مُطالَعہ کرلیجئے۔ اس کتاب کا ہرگھر میں ہونا ضروری ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ اس کتاب میں مشہور قُرآنی سُورتوں ،دُرُودوں اور رُوحانی علاجوں کے ساتھ ساتھ بے شُمار خُوشبودار مدنی پُھول اپنی خُوشبوئیں لُٹارہے ہیں۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
دُرُست تَلفُّظ کے ساتھ قرآنِ پاک سیکھئے!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یادرکھئے !قرآنِ کریم کی تِلاوت کرنے والے پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمتوں کی بارش بھی اسی وَقْت ہوگی جبکہ وہ صحیح معنوں میں قرآنِ کریم پڑھناجانتا ہوگا۔ ہمارے مُعاشرے میں لوگ جدید دُنیوی تعلیم حاصل کرنے،اِنگلش لینگویج ،کمپیوٹر اور مختلف کورسز کیلئے تو ان سے مُتَعَلِّق اِداروں میں بھاری فیسیں جمع کروانے سے نہیں کَتراتے،مگرافسوس صَدکروڑ افسوس!علمِ دین سے دُوری کے باعث دُرُسْت اَدائیگی کے ساتھ فِیْ سَبِیْلِ اللہ قرآنِ پاک پڑھنے کی فُرصت تک نہیں ۔ یادرکھئے !جو لوگ صحیح مَخارج کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھنا نہیں جانتے، وہ ثواب کمانے کے بجائے گُناہ کے مُرتکب ٹھہرتے ہیں ۔
حضرت سَیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : بہت سے قرآن پڑھنے والے ایسے ہیں کہ( غلط پڑھنے کی وجہ سے) قرآن ان پر لَعْنت کرتا ہے ۔(احیاء العلوم ،ج۱،ص۳۶۴)
میرے آقااعلیٰ حضرت امام احمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:'' اتنی تجوید (سیکھنا)کہ ہر حَرف دوسرے حرَف سے صحیح مُمتاز ہو،فرضِ عین ہے۔بغیر اس کے نماز قَطْعاً باطل ہے۔ (فتاوٰی رضویہ ج۳ ص ۲۵۳)