Tilawat e Quran ki Barkatain

Book Name:Tilawat e Quran ki Barkatain

کو گھروں پر فی سبیل اللہ قرآنِ پاک پڑھاتی ہیں۔

یہی ہے آرزُو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے

تلاوت کرنا صُبح و شام میرا کام ہو جائے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

قُراٰن بہترین دَوا ہے

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صُبح وشام  قرآنِ پاک کی تلاوت  کرنے والے کوجہاں  کثیر واَجرو ثواب ملتاہے وہیں  اس کی برکت سے  ظاہری وباطنی بیماریوں سے شفابھی  نصیب ہوتی ہے ۔ایک شخص نےنبیِ کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ میں حَلْق میں دَرْد کی شکایت کی توآپ نے اِرْشاد فرمایا: قرآن پڑھنااختیار کرو۔(شعب الایمان،٢/٥١٩، حدیث :٢٥٨٠)ایک شخص نے حاضرہوکرعرض کی: میرے سینےمیں تکلیف ہے۔ارشادفرمایا:قرآن پڑھو،اللہعَزَّ وَجَلَّ فرماتاہے: وَ شِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ(تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اوردلوں کی صحت)۔(الدرالمنثور،٤/٣٦٦)(پارہ١١،یونس:٥٧)بلکہ قرآن ِ کریم تو مختلف بیماریوں کی بہترین دَوابھی ہے۔جیساکہ فرمانِ مُصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:خَیْرُالدَّوَاءِ اَلْقُرْاٰنُ یعنی بہترین دَوا قرآنِ  کریم ہے۔(سنن ابن ماجہ،٤/۱۱۶۔١١۷،حدیث:٣٥٠١)

   حضرت علامہ عبدالرء وف مناوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی  اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں:یعنی بہترین تعویذوہ ہے، جوکسی قرآنی آیت کے ذَریعے سے کیا جائے،اِرْشادِ باری تعالیٰ ہے:

وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَۙ- (پارہ١٥،بنی اسرائیل:٨٢)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اورہم قرآن میں اُتارتے ہیں وہ چیزجو ایمان والوں کے لئے شفا اور رَحمت ہے۔