Book Name:Madani Inamaat Rah e Nijaat
اِنعامات کی برکات کے بارے میں ہم نے سُنا ،جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تمام کے تمام مَدَنی اِنعامات اپنے اندر کس قدر رحمتیں اور برکتیں لئے ہوئے ہیں۔لہٰذا اگر ہم صحیح معنوں میں اللہعَزَّ وَجَلَّ کے فرمانبردار،سچّے عاشق ِرسول اور باعمل مُسلمان بنناچاہتے ہیں تو ہمیں شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مَدَنی اِنعامات ضرور اپنانے چاہئیں،یہ مَدَنی اِنعامات راہِ نجات اپنانے اور نیک بننے کا بہترین مَدَنی نُسخہ ہیں اور بالخُصوص گُناہوں کے مَرْض کے لئے تِریاق (دَوا)ثابت ہوتے ہیں۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:مجھے مَدَنی اِنعامات سے پیا ر ہے۔فرماتے ہیں :اگر آپ نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا کی خاطِر بَصَمیْمِ قَلْب (سچّے دل سے)اِن کو قَبول کر کے اِن پر عمل شُروع کر دِیا تو آپ جیتے جی بہت جلد اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس کی برکتیں دیکھ لیں گے۔آپ کو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سکونِ قَلْب نصیب ہوگا،باطِن کی صَفائی ہو گی نیز خوفِ خدا و عشقِ مُصْطَفٰے کے چشمے آپ کے قَلْب سے پُھوٹیں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کے عَلاقے میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام حیرت انگیز حَدْ تک بڑھ جائے گا۔ چونکہ مَدَنی اِنعامات پر عملاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا کے حُصُول کا ذریعہ ہے،لہٰذا شیطان آپ کو بہت سُستی دِلائے گا، طرح طرح کے حیلے بہانے سُجھائے گا ،آپ کا دِل نہیں لگ پائے گامگر آپ ہمّت مَت ہاریے گا،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دِل بھی لگ ہی جائے گا۔
اے رضاؔ ہر کا م کا اِک وقت ہے دِل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آیئے چندمزید مَدَنی اِنعامات کے مُـخْتَصَراً فضائل سُنتے ہیں تاکہ ہمارے دل میں نَفْس و اَعْمال کا مُحاسَبہ کرنے کی مزید رَغْبَت پیدا ہو سکے چُنانچہ ٭ان مَدَنی اِنعامات میں سےایک مَدَنی اِنعام تمام گُناہوں سےتوبہ کرنے والا بھی ہے ۔توبہ کرنے والوں کے بارے میں رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:سارے انسان خطاکار ہیں اور خطاکاروں میں سے بہتر وہ