Madani Inamaat Rah e Nijaat

Book Name:Madani Inamaat Rah e Nijaat

ہیں،جو توبہ کرلیتے ہیں۔([1]) ٭اسی طرح تَـهَجُّد اداکرنے والے مَدَنی اِنعام کی اَہَمِّیَّت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ رسُولِ اکرم،نُورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات میں پڑھی جانےوالی نماز ہے۔([2]) ٭ایک مَدَنی اِنعام مغرب کے بعد ادا کئے جانے والے اَوّابین کے نوافل کے بارے میں بھی ہے۔اِن کی فضیلت میں آتا ہے کہ جو شخص مغرب کے بعد چھ (6)رَکْعَتیں اِس طرح اَدا کرے کہ ان کے درمیان کوئی بری بات نہ کہے تو یہ چھ (6)رَکْعَتیں بارہ (12) سال کی عِبادت کے برابر ہوں گی۔([3])٭چاشت کے نوافل اَدا کرنے والا مَدَنی اِنعام بھی زَبَردَسْت فضیلت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔جنابِ صادِق و اَمِيْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فرماتاہے اے ابنِ آدم! تُو شُروع دن میں چار (4)رَکْعَتیں ادا کرنے سے عا جز نہ ہو، میں آخرِ دن تک تیری کِفایَت کروں گا۔([4]) ٭جُھوٹ سے بچنے والے مَدَنی اِنعام پر عمل کرنا بھی جنّتی گھر کے حُصُول کا ذریعہ ہے۔نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:جو حق پر ہوتے ہوئے جھگڑا ختم کرے میں اُس کے لئے جنّت کے کنارے ایک گھر کی ضَمانت دیتا ہوں اور جُھوٹ تَرْک کرنے والے کو جنّت کے وَسْط میں ایک گھر کی ضَمانت دیتا ہوں اگر چہ وہ مِزاح (خُوش طَبعی )کے طورپر جُھوٹ بولتا ہو اور اچھے اَخْلاق والے کو جنّت کے اعلیٰ دَرَجے میں ایک گھر کی ضَمانت دیتا ہوں ۔([5])٭غیبت سے بچنے والے مَدَنی اِنعام پر عمل کرنا قُربِ مُصْطَفٰے  کے حُصُول کا ذریعہ ہے۔

سُلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ جس کا مال کم ہُوا اور اَہْل وعِیال زیادہ ہُوئے اور نماز اچھی ہُوئی اور اُس نے مُسلمانوں کی غیبت نہ کی، جب وہ قیامت کے دن آئے گا تو میرے ساتھ


 

 



[1] ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب ذکر التو بہ، ۴/۴۹۱، حدیث:۴۲۵۱

[2] مسلم، کتاب الصیام،ص۵۹۱،حدیث:۱۱۶۳

[3] ابن ماجہ ،کتاب اقامۃ الصلوۃالخ،باب ما جاءفی الست رکعاتالخ،۲/۴۵،حدیث:۱۱۶۷

[4] السنن الکبری ،۱/ ۱۷۷،حدیث: ۴۶۸

[5] ابو داؤد ،کتاب الادب، باب فی حسن الخلق  ، ۴/ ۳۳۲، حدیث: ۴۸۰۰