Book Name:Aashiqon ka Hajj
مُعاملات شریعت کے مُطابق گُزارنے کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کی خُوب خُوب تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
مجھ پہ چشمِ شفا کیجئے دُور بارِ گناہ کیجئے
مال کے جال میں پھنس گیا مجھ کو آقا رِہا کیجئے
یانبی آپ ہی کچھ علاج نفس و شیطان کا کیجئے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سفرچاہے دُنیوی ہو یا اُخْروِی اس کی تیاری کے کچھ آداب ہوتے ہیں ۔اگر تیاری میں کچھ کمی رہ جائے یا دورانِ سفر ان آداب کا خیال نہ رکھا جائے توسفر میں دِقَّت ومَشَقَّت کا سامنا ہوسکتاہے ۔اگر اُخْروِی سفر کیلئے نیک اَعمال کی صُورت میں زادِ سفر ساتھ ہوگاتو اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ بآسانی منزل تک پہنچ جائیں گے اور کوئی پریشانی بھی نہیں ہوگی۔اور دُنیوی سفر کے بھی کچھ آداب ہیں آئیے ! ان میں سے چند آداب سنتے ہیں ۔
1. سفر شروع کرنے سے پہلے اچھی اچھی نیّتیں کر لینی چاہئیں۔جیسے گھر آنے جانے اوررا ستے میں ملنے والوں سے سَلام و مُصافَحہ کی نیَّت،سَلام کا جواب دینے کی نِیَّت،بدنگاہی سے حِفاظَت کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے گُناہوں سے خُود کو بچانے کی نِیَّت،نماز کی حِفاظت کی نِیَّت وغیرہ وغیرہ۔ ان پرمزید نیّتیں بھی بڑھائی جا سکتی ہیں۔( سَفرِ حج و عُمرہ اور زِیارت ِ مدینہ ٔمُنوَّرہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کی مزید اچھی اچھی نیّتوں اور شَرعی مَسائل کی معلومات کیلئے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی 351 صفحات پر مُشْتمل مایہ ناز تصنیف ”رَفِیۡقُ الۡحَرَمَیۡن “کا مُطالَعہ بے حد مُفید رہے گا۔)
2. سفر کی مَسنُون دعائیں پڑھ لینی چاہیئں۔ ممکن ہوتو دیگر عاشقانِ رسول کو بھی پڑھا دیں۔
3. دوسروں کو گواہ بناتے ہوئے تمام گُناہوں سے سچی توبہ
اور احتیاطاً تجدیدِ ایمان بھی کرنا چاہیے۔