Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

بچا دُنیا کی آفت سے بچا عُقْبیٰ کی آفت سے

 (وسائل بخشش،ص۴۰۱،۴۰۲،۴۰۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تلاوتِ قرآن کا شوق، مَحَبَّتِ الہی کا ذریعہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا،اس میں غور و فکر کرنااوراس کے مَعانی و مَفاہیم کوسمجھ کرعمل کرنابھی کارِثواب اورمَحَبَّتِ الٰہی کے حُصُول کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

    حضرت سہل تُستری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:اللہ عَزَّ  وَجَلَّسےمَحَبَّت کی علامت یہ ہے کہ وہ شخص قرآنِ پاک سے مَحَبَّت کرے۔مَحبَّتِ الٰہی اورمَحبَّتِ قرآن کی نشانی،حُضُورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسے مَحَبَّت  کرناہےاورحُضُورعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلام سے مَحَبَّت کی نشانی، آپ کی سُنَّت سے لگاؤ رکھناہے۔ (مکاشفۃ القلوب،الباب الحادی عشر فی طاعۃ اللّٰہ ومحبۃ رسولہ ص۳۷)لہٰذاہمیں بھی قرآنِ پاک سے سچی مَحَبَّت ہونی چاہیے کیونکہ مُحِب کی سچائی تین (3) چیزوں سے ظاہر ہوتی ہے۔(۱)مُحِب(مَحَبَّت کرنے والا)محبوب کی باتوں کوسب سے اچھاسمجھتا ہے۔ (۲)اس کے لئے محبوب کی مجلس سب سے بہتر مجلس ہوتی ہے۔(۳)اس کے نزدیک محبوب کی رِضا سب سے عزیز ہوتی ہے۔ (مکاشفۃ القلوب، الباب العاشر فی العشق ،ص۳۳ )

فلموں سے ڈراموں سے دے نفرت تُو الٰہی

بس شوق مجھے نعت وتلاوت کا خدا دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے،جو شعبے قرآن کی تعلیمات کو عام کر رہے ہیں،ان کے نام سُن لیجئے۔