Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?
انعامات،نیز عَلاقائی دَوْرَہ، برائے نیکی کی دعوت وغیرہ کی رَغْبَت دِلاؤں گا٭قَہْقَہہ لگانے اور لگوانے سے بچوں گا٭نظر کی حِفَاظَت کا ذِہْن بنانے کی خاطِر حتَّی الْاِمْکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی وہ منفرد کتاب،جس میں 56بیانات ہیں،اس کتاب کا نام ہے"حکایتیں اور نصیحتیں"اس کے صفحہ نمبر256 کی حکایت کو اگر آپ توجہ کے ساتھ سُنیں گے تواِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپکو معلوم ہو گا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حقیقی اورپسندیدہ بندےکون ہیں چنانچہ
حضرت
سیِّدُنامحمد بن احمد مُفید رَحْمَۃُ
اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں، میں نے
حضرت سیِّدُنا جنید بغدادی رَحْمَۃُ
اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو فرماتے سُنا، میں
حضرت سیِّدُنا سِری سَقْطی رَحْمَۃُ
اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی خدمت میں سو رہا
تھا کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی
عَلَیْہ نے مجھے بیدار کیااورفرمانے لگے: اے جنید! میں
نے دیکھا کہ گویا میں اللہ
عَزَّ وَجَلَّ کے حُضُور کھڑا ہوں
اورمجھے ارشاد فرمایاگیا:''اے سری !میں نے مخلوق پیدا کی تو سب میری مَحَبَّت کا
دعویٰ کرتے تھے ۔پھرمیں نے دُنیا پیدا کی تو نوّے فیصد(90%)بھاگ گئے اوردس فیصد(
10%)باقی رہ گئے۔ پھر میں نے جنّت پیدا کی تو بقیہ میں سے بھی نوّے فیصد(90%)بھاگ
گئے اور صرف دس فیصد( 10%)بچ گئے۔پھر جب میں نے ان پر ذرّہ بھر آزمائش نازل کی ،تو
اس باقی رہ جانے والی تعدادکابھی صرف دس فیصد( 10%)بچا اور باقی نوّے فیصد(90%)
بھاگ گئے۔میں نے باقی رہنے والوں سے پُوچھا:''نہ تو تم نے دُنیا کو چاہا، نہ جنَّت
طلب کی، نہ ہی آزمائش سے بھاگے۔ آخر! تم کیا چاہتے ہو؟اور تمہارا مقصود کیا
ہے؟''تواُنہو ں نے عرض کی:'' ہمارا مقصود تُو ہی تُو ہے، اگرتُو ہم پر مَصائب نازل
فرمائے گا، تب بھی ہم تیری مَحَبَّت کو نہ چھوڑیں گے۔''میں نے ان سے کہا:''میں
تمہیں ایسی ایسی مُصیبتوں اور آزمائشوں میں مبُتلا کروں گاکہ پہاڑوں کو بھی جن کے
برداشت کی