Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الاعْتِکَاف (ترجّمہ:میں نے سنّتِ اعتکاف کی نیّت کی)
جب بھی مَسجِد میں داخِل ہوں، یاد آنے پر نفلی اعتِکاف کی نیّت فرما لیا کریں، جب تک مسجد میں رہیں گے، نفلی اعتکاف کا ثواب حاصل ہوتا رہے گا اور ضِمناً مسجد میں کھانا، پینا،سونا بھی جائز ہو جائے گا۔
سَیّدُ المُرسَلِین،جنابِ رَحْمۃٌ لِّلْعٰلمِین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے : ’’جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِپاک پڑھا،اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے لئے دس(10) نیکیا ں لکھ دیتا ہے ، دس(10) گناہ معاف فرمادیتا ہے اور اس کے دس(10) درجات بلند فرما دیتا ہے اور یہ دس(10) غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔‘‘(الترغیب والترھیب،۲/۳۲۲، حدیث:۲۵۷۴)
جو درود وسلام پڑھتے ہیں
ان پہ رحمت خدا کی ہوتی ہے
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حُصُولِ ثواب کی خاطِر بَیان سُننےسے پہلے
اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ
وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ
عَمَلِہٖ‘‘ مُسَلمان
کی نِیَّت اُس کے عمل سے