Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

(الترغیب والترھیب ج۱ص ۵۰) جوشخص علم کی طلب میں رہتاہے،اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کے رِزْق کا ضامن ہے۔  (کنز العُمّال ج۱۰ ص۶۰ ،حدیث:۲۸۶۹۷)

    میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!آپ بھی قرآنِ کریم کودُرُسْت مَخارج سے پڑھنےاورضروری  شَرعی مَسائِل سیکھنے کے لئے مدرسۃُ المدینہ بالغان میں پابندی سے شرکت کی عادت بنائیے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّوَجَلَّ ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی۔مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کاذوق و شوق پیدا کرنے کے لیےآئیے!ایک مدنی بہارسُنتے ہیں۔

تلاوتِ قرآن کا شوق کیسے ملا؟

    مرکز ُالاولیاء (لاہور) کے علاقے شاد باغ ،حاجی پارک کے مقیم اسلامی بھائی اپنی زندگی میں آنے والے مدنی اِنْقلاب کے بارے میں کچھ یوں بیان کرتے ہیں، میں گُناہوں کے تپتے صحرا میں بھٹک رہا تھا۔ فلمیں ڈِرامے دیکھنا، گانے باجے سُننا، راہ چلتی لڑکیوں کو بُری نظروں سے دیکھنا،ان کوچھیڑنا اور معاذاللہعَزَّوَجَلَّداڑھی مُنڈوانا،میری عاداتِ بدمیں شامل تھا۔قرآن و سُنَّت کے اَحکامات پرعمل سے دُور،دُنیا کی رنگینیوں میں مَسْرور اپنی زِندگی کے قیمتی اَوقات بے عملی اور جہالت کے گھپ اندھیرے میں برباد کر رہا تھا۔ میں بڑا خُوش تھا کہ خُوب مزے کی زندگی بسر ہورہی ہے۔ مگرآہ! مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ عیش کوشیاں میری آخرت برباد کر رہی ہیں۔ اچانک والد صاحب کا سایہ سر سے اُٹھ جانے نے مجھے خوابِ غفلت سے بیدار کر دیا۔ دل کچھ نیکی کی جانب مائل ہوا، میں نے نمازِ باجماعت اَدا کرنا شُروع کر دی۔ ایک دن نماز پڑھنے مسجد گیا،تو وہاں میری مُلاقات سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجائے، ایک باریش اسلامی بھائی سے ہو گئی، ان کااندازِ مُلاقات اس قدر بھلا تھا کہ میں متُأثرہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ اُنہوں نے سلام و مُصافَحہ کے بعد اِنْفرادی کوشش کرتے ہوئے بڑے اَحْسن انداز میں تلاوتِ قراٰنِ پاک کا ذوق و شوق دِلایا، مدرسۃُالمدینہ (بالغان) میں شرکت کی دعوت دی ۔ اِصْلاحِ اُمَّت کے جذبہ سے سرشار،عاشقِ رسول اسلامی بھائی کے میٹھے اَنداز کو دیکھ کر میں انکار نہ کر سکا اور مسجد میں عشا کی نمازکے