Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?
ہوتے ہیں،وہ میری نعمت پر شکراَداکرتا ہے، جبکہ بُھولنے والے مجھ سے غَفْلت اختیار کرتے ہیں ۔''
(حلیۃالاولیاء ،عبدالعزیزبن ابی رواد،رقم ۱۱۹۰۶، ج ۸،ص ۲۱۱ ۔الیٰ قولہ الاھلک،بحر الدموع ص۲۱ )
مِرے دِل سے دنیا کی چاہت مِٹا کر کر اُلفت میں اپنی فنا یا اِلٰہی
عبادت میں گزرے مری زندگانی کرم ہو کرم یا خدا یا الٰہی!
تُو اپنی وِلایت کی خیرات دیدے مِرے غوث کا واسطہ یا اِلٰہی!
(وسائلِ بخشش ،ص۱۰۵)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی حقیقی مَحَبَّت اُسی وَقْت حاصل ہوسکتی ہے، جب ہمیں اس کے حُصُول کے طریقے معلوم ہوں گے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّکی مَحَبَّت پانے کاسب سے اَہَم طریقہ یہ ہے کہ اس کے پیارے حبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسےسچی مَحَبَّت اور ہر مُعاملے میں آپ کی اِطاعت کی جائے۔ کیونکہاللہعَزَّ وَجَلَّنے اپنی مَحَبَّت کےحُصُول کیلئے،نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اطاعت وفرمانبرداری کوشرط قراردیا ہے۔چُنانچہ پارہ 3 سورۂ، اٰلِ عمران کی آیت 31 میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
اطاعتِ رسول مَحَبَّتِ الٰہی کا ذریعہ
قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۳۱)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اے محبوب تم فرمادو کہ لوگو اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میرے فرمانبردار ہوجاؤ اللہتمہیں دوست رکھے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
اس آیتِ مُبارکہ سے مَعلوم ہوا کہ اللہ
عَزَّ وَجَلَّ کی مَحَبَّت کا دعویٰ،اُسی وَقْت سچّا ہوسکتا ہے، جب ہم سیّدِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اطاعت وپیر و ی کرتے ہوں گے۔حَکیمُ الاُ مَّت حضرت مُفتی