Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?
بعد قائم کئے جانے والے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں شرکت کرنے لگا۔ پہلے دن مبلّغِ دعوت ِاسلامی نے قراٰنِ پاک سُنا تو کئی غلطیوں کی نشاندہی کی اور پیار بھرے انداز میں فرمانے لگے ،کہ قراٰنِ پاک کو دُرُست مَخارج کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے، کیونکہ تَلفُّظ کے دُرُسْت نہ ہونے کی وجہ سے اگر کسی لفظ کا معنیٰ تبدیل ہو جائے تو بسااوقات نماز فاسد ہوجاتی ہے۔ مجھے جلد ہی اپنی کوتاہیوں کا احساس ہو گیا اور میں نے نیّت کر لی کہ مدرسۃُالمدینہ(بالغان) میں پابندی سے شرکت کرکے دُرُست مَخارج سے قرآن پاک پڑھنا سیکھوں گا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّمدرسۃُالمدینہ (بالغان) میں شرکت کی برکت سے قرآنِ پاک سیکھنے کے ساتھ ساتھ نماز، وضو وغسل اور دیگر کئی ضروری مسائل سیکھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ رفتہ رفتہ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کرنے لگا۔اسی دوران شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہو کر حضور غوثِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی غلامی کا پٹہ بھی گلے میں ڈال لیا۔ اللہعَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں صدقِ دل سے اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کی اور آئندہ قراٰن و سنّت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے زندگی بسرکرنے کا پختہ ارادہ کر لیا۔ نمازِ پنجگانہ کا پابند ہو گیا۔ سرکو سبز سبز عمامہ شریف کے تاج اور چہرے کو داڑھی شریف کے نور سے مزیَّن کر لیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّجلد ہی میں نے تجوید کے ساتھ مکمل قراٰن پاک پڑھ لیا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نعمتِ الٰہی میں غوروفکر، مَحَبَّتِ الٰہی کا ذریعہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فضل واحسان اوراس کی چھوٹی بڑی ظاہِری باطِنی نعمتوں کو ہر وَقْت پیشِ نظر رکھنا بھی، مَحبتِ الٰہی کے حُصُول کا مُؤثِّر ذریعہ ہے ۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّنے اپنے بندوں پر بے شُماراِحسانات فرمائے ،زمین کو فرش بنایا، آسمان کو بغیر کسی سُتُون کے قائم کیا، اپنی راہ بتانے اور حق کی دعوت دینے کے لئے، رُسُل وانبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام