Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

طاقت نہیں، تو کیا تم ان پر صبرکر لو گے؟''اُنہوں نے عرض کی: ''کیوں نہیں، مولیٰ! اگر تُو آزمائش میں مبتلا کرنے والا ہے، تو جیسے چاہے ہمیں آزما لے۔''(پھرفرمایا:) اے سری! یہی میرے حقیقی بندے اور سچے محبوب ہیں۔''(حکایتیں اور نصیحتیں، ص۲۵۶)

    میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کردہ حکایت سے معلوم ہواکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے نیک بندے ہر حال میں صَبْر وشکرکا مُظاہَرہ کرتے ہوئے ،اس کی رِضاپر راضی رہتے ہیں اورکبھی زباں پرحرفِ شِکایَت نہیں لاتے،یہی لوگ اللہعَزَّ  وَجَلَّ کےسچے محبوب ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کی مَحَبَّت پانےکیلئے، اس کی طرف سے ملنے والی آزمائشوں پر صَبْر کی عادت بنائیں،ایمان والوں کواللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے کیسی مَحَبَّت ہوتی ہے،آئیے!سُنیے چنانچہ

پارہ 2سُوْرَۃُ الْبَقَرہ کی آیت 165 میں  ارشاد ہوتا ہے :

وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِؕ- (۲،البقرۃ،۱۶۵)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اورایمان والوں کو اللہ کے برابر کسی کی مَحَبَّت  نہیں

اس آیتِ مبارکہ کے تحت تفسیر"صِراط ُالجنان"،جلد1،صفحہ264پر بہت ہی پیارے انداز میں مدنی پھول بیان کیے گئے ہیں،آئیے ہم بھی سُنتے ہیں مگر ٹھہرئیے پہلے میں آپ کو تفسیر صِراطُ الجنان کی بے شمار خوبیوں میں سے چند ایک خوبیاں عرض کرتا ہوں تا کہ ہمارا شوق بڑھے اورہم اس تفسیر کوفجر کے مدنی حلقے میں سُننے یا سُنانے یا پھر اِنفرادی طورپر پڑھنے کی سعادت حاصل کر کے دُنیا و آخرت کی برکتیں سمیٹیں۔

)1(تفسیرصِراطُ الجنان میں ہرآیت کے 2ترجمے دِیے گئے ہیں،ایک  اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے کنزالایمان سے، دُوسرا ترجمہ آسان اُردو میں کنزُالعرفان کے نام سے دِیا گیا ہے،جس میں زیادہ ترکنزالایمان سے ہی اِستفادہ کیا گیا ہے۔(2)تفسیرصِراطُ الجنان میں قابلِ اعتمادعلمائے کرام کی قدیم و