Book Name:Ishq-e-Majazi ki Tabah Kariyan
بربادی سے مُتَعَلّق اِنْتِہائی فِکر انگیز واقعہ ذکر کرنے کے علاوہ ،قُرآن و حدیث کے فرامین اور فُقَہاء و بُزرگانِ دین کے اَقْوال کی روشنی میں گانے باجے سُننے کے مُعاشَرَتی و شَرْعی نُقصانات اور اُخروی عذابات بیان فرمائے ہیں، لہٰذا آج ہی اِس رِسالے کومکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اِس کا مُطالَعہ کیجئے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس رِسالے کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
موبائل ایک ذہنى اور نَفْسِیاتى بیمارى
جديد طِبّى تَحْقِىْق کے مُطابِق موبائل کى وجہ سے ذہنى و نَفْسِىاتى مرىضوں کى تعداد میں مُسلسل اِضافہ ہورہا ہے،موبائل نے انسان کے جسم کے ساتھ اس کى رُوح اور ذِہن و دِماغ کو بھى مَرَض مىں مبُتلا کردِىا ہے ،انسان کا جسمانی بیماری میں مبُتلا ہونا، اِس قدر پریشان کُن نہیں، جس قدر اُس کا رُوحانی ،نَفْسِیاتی ،ذہنی اور دِماغی بیماری میں مبُتلا ہونا تشوىشناک ہے،کیونکہ رُوح کى بىمارى انسان کو ناشائستگى اور بداَخْلاقی کى طرف لے جاتى ہے اور ذہن و دِماغ کا مَرَض انسان کو اىک عجىب کشمکش اور بے چینی کی سی کىفىت مىں مبُتلا کردىتا ہے اور انسان کے روشن مُسْتَقْبِل پر اىک سِىاہ دَھبّہ لگادىتا ہے، انسان اپنے روشن مَسْتَقْبِل کیلئے سرتوڑ کوشش کرتا ہے اور اپنے فِکر و عمل کو سنوارنے اور آگے بڑھانے کی کوشش کرتا ہے، مگر اُس کاذہنى و دِماغى مَرَض اُس کے پاؤں کی زنجیر بن جاتا ہے۔ موبائل کى وجہ سے بلَڈ پرىشَر، دل کے دَورے اور چِڑچِڑے پَن جىسى بىمارىاں پہلے کے مُقابلے مىں بڑھتى جارہى ہىں اور ىہ چِڑچِڑا پَن، گھرىلو ماحول کے لئے اِنْتِہائی نُقصان کا سبب بن رہا ہے۔مىاں بىوى مىں جھگڑے ہورہے ہىں اور خاندانى نِظام کا شِىْرازہ بِکھرتا جارہا ہے، موبائل کى بدولت پىدا ہونے والے اِس غُصّے اور چِڑچِڑے پَن کی وجہ سے اپنوں اور