Ishq-e-Majazi ki Tabah Kariyan

Book Name:Ishq-e-Majazi ki Tabah Kariyan

عطاریہ کی طرف سے اِجازت اور تَرْبِیَت  حاصل ہے)دُکھی اِنْسانِیّت کی غمخواری کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔ہر ماہ تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار (1,25,000)مریضوں کو 4 لاکھ سے زائد تعویذات و اَوْرادِ عطاریہ دئیے جاتے ہیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مَچی ہو!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مدنی کام” یومِ تعطیل اعتکاف“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مسلمانوں کے عملی حالات آج ناگُفتہ بِہ ہیں،عشقِ مجازی کا زور دار سیلاب جسے دیکھو بہائے لئے جا رہا ہے،ایسے میں تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک،دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کسی نعمتِ عُظمٰی سے کم نہیں ،لہٰذا اَخْلاقی شَرْعی اور مُعاشَرَتی بُرائیوں سے بچنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے اور ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مدنی کام یومِ تعطیل اعتکافبھی ہے۔اس مدنی کام کا بُنیادی مقصد مساجِد کو آباد کرنا،عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے گھروں،دُکانوں میں جاجاکر نماز کی دعوت پیش کرنا،نماز،سُنّتیں اور آداب وغیرہ سکھانے کی ترکیب کرنا اور وہاں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو شروع یامزید مضبوط کرنا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ احادیثِ مُبارَکہ میں مسجدوں کو آباد کرنے کے ایمان افروزفضائل بیان کئے گئے ہیں،آئیے اِس ضمن میں تین (3)فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سُنئے اور یومِ تعطیل اعتکاف میں ہرہفتے شرکت کی نِیَّت کیجئے۔

1.    بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے گھروں کو آباد کرنے والے ہی ،اللہ والے ہیں۔([1])


 

 



[1] معجم ا وسط،من اسمہ ابراہیم، ۲/۵۸،حدیث: ۲۵۰۲