Ishq-e-Majazi ki Tabah Kariyan

Book Name:Ishq-e-Majazi ki Tabah Kariyan

۔63روزہ مدنی تربیتی کورس یا 41روزہ مدنی انعامات و مدنی قافلہ کورس،ورنہ کم از کم 12 روزہ کِردارسازمدنی کورس کرنے کی سعادت حاصل کیجئے اورہر30دن میں کم اَزْکم ایک بار 3دن کے مدنی قافلے میں سفر تو کرنا ہی چاہئے۔

آئیں نہ مجھے وسوسے اور گندے خیالات

رفتار کا گُفتار کا کِردار کا دے دے

دوزخ کی کہاں تاب ہے کمزور بدن میں

 

دے ذِہن کا اور دِل کا خدا قفلِ مدینہ

ہر عضو  کا دے مجھ کو خدا قفلِ مدینہ

ہر عضو کا عطاؔر لگا قفلِ مدینہ

(وسائلِ بخشش صفحہ 95)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیض سے جہاں تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کے مُبَلِّغین نے لوگوں کی اِصْلاح کیلئے مختلف شُعبہ جات میں نُمایاں طور پر مدنی کام کِیا، وہیں آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی توجّہ اور مدنی سوچ کے تحت دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ بنام ”مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ“بھی ہے،اس مجلس کے ذِمہ داران،پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُکھیاری اُمّت کی غمخواری کے مُقَدَّس جذبے کے تحت، رِضائے الٰہی کے حصول کی نِیَّت سے اپنے شعبے سے متعلقہ مدنی کاموں میں مصروف ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ربیعُ الاخر 1433ھ بمُطابِق مارچ 2012 تک  مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت پاکستان کے سینکڑوں شہروں میں کم وبیش 600 کے قریب بستوں کےساتھ ساتھ ،بیرونِ ملک 150 سے زائد مقامات، جن میں ساؤتھ افریقہ، کینیڈا، افریقہ(ممباسا، تنزانیہ، یوگنڈا)، ماریشس، انگلینڈ(بریڈ فورڈ، برمنگھم) امریکہ، اسپین، یونان،عَرَب شریف،عَرَب اَمارات، کویت، عُمّان، ہانگ کانگ، ساؤتھ کوریا،ہند،(کے تقریباً 70شہر) شامل ہیں، میں تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں پر سینکڑوں اسلامی بھائی(جنہیں مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ