Book Name:Ishq-e-Majazi ki Tabah Kariyan
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سُوال: عشق بازی سے پیچھا چُھڑانے کیلئے کوئی وظیفہ بھی بتا دیجئے۔
جواب:گزشتہ سُوال کے جواب کی ابتداءمیں جو مَدَنی پھول پیش کئے اِس کے ساتھ ساتھ بے شک قراٰنی آیات پر مشتمل یہ ” عمل“ بھی کر لیا جائے:
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ0 لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ ﳓ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَۚۖ(۸۷) اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ- لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْمٌؕ-
باوضو تین،3بارپڑھ کر(اوّل وآخرایک بار دُرُود شریف )پانی پر دم کر کے پی لے۔یہ عمل 40 دن تک کرے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نفس کی بُری خواہشات سے چھٹکارا،نفسِ امّارہ کی قید سے رِہائی اورگناہوں سے مغفرت پانے کے لیے وقتاًفوقتاً اِن اَوْراد کی برکتیں حاصل کرتے رہئے، چنانچہ
· جوکوئی اس اسمائے مبارکہ"یَاغَفَّارُ" کو ہمیشہ پڑھا کرے گا،اِنْ شَاءَللہعَزَّ وَجَلَّ نفس کی بُری خواہشات سے چھٹکارا پائے گا۔(مدنی پنج سورہ،ص248)
· جوکوئی نفسِ اَمّارہ کے ہاتھ گرفتارہو تو ہرروز"یَاخَبِیرُ"کاوظیفہ کر لیاکرے،اِنْ شَاءَللہعَزَّ وَجَلَّ نجات پائے گا۔(مدنی پنج سورہ،ص250)
· جس کے گناہ بہت ہوں،وہ اِس اِسمِ پاک "یَاعَفُوُّ"کی کثرت کرے،اللہتَعالیٰ اپنے فضل سے اس کے تمام گُناہ بخش دے گا۔(مدنی پنج سورہ،ص257)