Book Name:Ishq-e-Majazi ki Tabah Kariyan
توخُودکُشی کی بھی ناکام کوشِش کی،خُود کو ختم کرنے کی خاطر ڈیٹول،پیٹرول اور تیزاب تک پِیا،لیکن سانسوں کی گنتی ابھی پوری نہ ہوئی تھی۔ رَبُّ العٰلَمین عَزَّ وَجَلَّ کی بے نیازی پر قُربان جاؤں کہ اتنی نافرمانیوں کے باوُجُود اُس نے مجھ پر بابِ رَحمت بندنہ کِیا،سببِ کرم کچھ یُوں ہواکہ میری مُلاقات دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابَستہ ایک عاشِقِ رسول سے ہوگئی۔اُن کے میٹھے بول سُن کرمیرے دل میں اَزْسَرِنوجینے کی اُمنگ جاگ اُٹھی، اُن کی اِنفِرادی کوشش کی بَرَکت سے 29شَعبانُ المُعظَّم ۱۴۲۷ ھ بمُطابِق2006ء کومجھے دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کی رُوحانِیّت سے بھرپُور فَضاؤں میں آنے کی سعادت حاصل ہوئی۔یہاں ہر سُو سبز سبز عمامے والے عاشقانِ رسول کو دیکھ کرمیرا ایمان تازہ ہو گیااورہاتھوں ہاتھ ۱۴۲۷ ھ کےپورے ماہِ رَمَضانُ المبارَک کے اجتماعی اعتِکاف میں بیٹھ گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مجھ گُناہگارکوبھی رَمَضانُ المبارَک کے روزے رکھنے کی سعادت حاصل ہوئی،مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے میرے سرسے عشقِ مَجازی کا بُھوت اُترگیا،دل سے بُرے خیالات جاتے رہے،میں نے چہرے پر داڑھی،سر پر سبز سبز عمامہ شریف اور بدن پر سنّت کے مُطابِق مَدَنی لباس سجا لیا اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ پنجوقتہ نَمازکاپابند بن گیااورتادمِ تحریر ’’مجھے اپنی اور ساری دُنیاکے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشِش کرنی ہے‘‘کے مُقَدَّس جذبے کے تَحت مَدَنی کاموں کیلئے کوشاں ہوں۔
عطائے حبیبِ خُدا مَدَنی ماحول ہے فَیضانِ غَوث و رضا مَدَنی ماحول
بَفَیضانِ احمد رضا اِنْ شَآءَ اللہ یہ پُھولے پھلے گا سَدا مَدَنی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی
بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی
فضیلت ، چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے
کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ
نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے
مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی
اور جس نے مجھ