Ishq-e-Majazi ki Tabah Kariyan

Book Name:Ishq-e-Majazi ki Tabah Kariyan

زادبہن ، خالہ زادبہن  سے پردہ ہے،ان سب کو انگلش میں کزن(Cousin)کہتے ہیں۔ان سے تنہائی اِختیار کرنا ،بے تکلف ہو نا،ہنسی مذاق وغیرہ کرنا،بے حد خطرناک نتائج لا سکتا ہے ،اِسی طرح یاد رکھئے!سالی ، بھابی ، چچی ، تائی ،مُمانی  سے بھی پردہ ہے۔ ان سے بھی تنہائی اِختیار کرنے،بے تکلف ہونے کی اجازت نہیں ۔

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:جو اپنے نَفْس پر اعتماد کرے ،اس نے بڑے کَذّاب(یعنی بہت بڑے جُھوٹے) پر اعتماد کِیا۔([1])

خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحمَۃٌ لّلْعٰلمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے:لَا یَخْلُوَنَّ رَجَلٌ بِامْرَاَۃٍ اِلَّا کَانَ ثَالِثَھُمَا الشَّیْطَانُ یعنی جب بھی کوئی شخص کسی اجنبی عَورت کے ساتھ تنہائی اِخْتِیار کرتا ہے، اُن کے ساتھ تیسرا شیطان ضرور ہوتاہے۔([2])

مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مُفتی اَحمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں:یعنی جب کوئی شخص اجنبی عَورت کے ساتھ تنہائی میں ہوتا ہے، خواہ وہ دونوں کیسے ہی پاکباز ہوں اور کسی (نیک) مقصد کے لئے (ہی) جمع ہوئے ہوں (مگر) شیطان دونوں کو بُرائی پر ضَرور اُبھارتا ہے اور دونوں کے دلوں میں ضرور ہَیْجان (جوش)پیدا کرتا ہے، خطرہ ہے کہ گُناہ میں مبُتلا کردے ، اِس لئے ایسی خلوت (یعنی تنہائی میں جمع ہونے) سے بہت ہی احتیاط چاہئے، گُناہ کے اَسْباب سے بھی بچنا لازم ہے، بُخار روکنے کیلئے نزلہ وزکام(کو) روکو۔([3])حضرت علّامہ عبدُ الرَّءُوف مُناوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں: جب کوئی عَورت کسی اجنبی مَرْد کے ساتھ تنہائی میں اِکٹّھی ہوتی ہے، تو شیطان کے لئے یہ ایک نَفِیْس موقع ہوتا ہے،وہ ان دونوں کے دلوں میں گندے وَسْوَسے ڈالتا ہے،ان کی شَہْوت(یعنی بُری خواہش) کو بَھڑکاتا


 

 



[1] ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،ص۴۵۴

[2] ترمذی،کتاب الفتن،باب ماجاء فی لزوم الجماعۃ،۴/۶۷ ،حدیث: ۲۱۷۲

[3] مرآۃ المناجیح،۵/۲۱بتغیر قلیل