Book Name:Husn-e-Zan ki Barkatain
میٹھے میٹھے اسلامی
بھائیو!حُسنِ ظن کی برکتوں سے مالا مال بیان کردہ عظیمُ
الشّان حکایت "فیضانِ سُنّت"جلد اوّل میں
موجود ہے٭فیضانِ
سُنّت جلد اوّل امیرِ اہلسنت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابُو بلال محمد
الیاس عطار قادِری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
لکھی ہوئی عظیم کتاب ہے٭فیضانِ سُنّت جلد اوّل میں4 ابواب ہیں(فیضانِ بسم اللہ ،آدابِ طعام، پیٹ کا قفلِ مدینہ اور فیضانِ
رمضان) ٭فیضانِ سُنّت جلد اوّل 1548صفحات پرمشتمل ہے٭فیضانِ
سُنّت جلداوّل کاپہلا باب فیضانِ بِسْمِ اللہ، بِسْمِ اللہ پڑھنے کے فضائل،جنّات سے سامان کی حفاظت کا طریقہ،بُخار
کے5مدنی علاج،دَردِ سر کے 7علاج،خواب بیان کرنے کے دلائل وغیرہ پرمشتمل ہے٭فیضانِ
سُنّت جلد اوّل کا دُوسرا باب’’آدابِ طعام‘‘کھانے کی سُنّتیں اور آداب کے
ساتھ ساتھ ہاتھ سے کھانے کے طِبّی فوائد،ٹیک لگاکرکھانے کےطِبّی نقصانات،جنّات
لیموں سے گھبراتے ہیں،رنگ برنگی 99حکایات، مرحوم
نگرانِ شُوریٰ حاجی محمد مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کےمختصر حالاتِ زندگی اورجانشینِ امیرِ اہلسنّت،شہزادہ عطار،ابُو اُسیدحضرت مولانا عبید رضا
عطاری مدنی مُدَّظِلُّہ ُالْعالی کوامیرِ اہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے لکھے گئے،ایک مکتوب(خط) وغیرہ
پر مشتمل ہے، ٭فیضانِ
سُنّت جلد اوّل کاتیسرا باب"پیٹ کا قفلِ مدینہ" بھوک کے فضائل
کے ساتھ ساتھ52حکایات پر مشتمل ہے،٭فیضانِ سُنّت جلد اوّل کاچوتھا باب"فیضانِ
رمضان"فضائلِ رمضان کے ساتھ ساتھ تراویح،لیلۃُ القدر،
اعتکاف ،عیدالفطر کے فضائل اور نفل روزوں کے فضائل ، روزہ داروں کی حکایات اور
اعتکاف کرنے والوں کی 41مدنی بہاروں پر مشتمل ہے ٭فیضانِ
سُنّت جلداوّل کوبہت آسان انداز میں لکھنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ