Husn-e-Zan ki Barkatain

Book Name:Husn-e-Zan ki Barkatain

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّصلوٰة وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ،دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں رَمَضانُ المبارَک کے آخِری عشرہ میں مساجِد کے اندر اجتِماعی اعتِکاف کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں مُعتَکِفین کی سنَّتوں بھری تربیَّت کی جاتی ہے۔ مُعاشَرہ کے کئی بگڑے ہوئے اَفراد دَورانِ اعتِکاف گناہوں سے تائب ہو کر زندَگی کے نئے دَور کا آغاز کرتے ہیں۔ بعض اوقات ربِّ کائنات عَزَّ  وَجَلَّ کی عنایات سے ایمان افروزکَرِشمات کابھی ظُہُور ہوتا ہے چُنانچِہ رَمَضانُ المبارَک 1425ھ کے اجتِماعی اعتِکاف میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں جہاں کم و بیش 2000 مُعتَکِفِین تھے ، اُن میں ضِلع چکوال( پنجاب، پاکستان) کے 77سالہ مُعَمَّربُزُرگ حافِظ محمد اشرف صاحِب بھی مُعتَکِف ہو گئے۔ قِبلہ حافِظ صاحِب کا ہاتھ اور زَبان مَفلوج تھے اور قوّتِ سماعت بھی جواب دے چکی تھی ۔وہ بڑے خوش عقیدہ تھے۔ اُنہوں نے ایک بار اِفطار کے کھانے میں بَصَد حُسنِ ظن ،شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   سے جُوٹھا کھانا لیکر کھایا، اُنہی سے دَم بھی کروایا،بس اُن کے حسنِ ظن نے کام کر دکھایا، رَحمتِ اِلہٰیعَزَّ  وَجَلَّکو جوش آیا،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ان کو شِفا یاب فرمایا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اُن کا فالج کا مرض جاتا رہا ۔ اُنہوں نے ہزاروں اسلامی بھائیوں کی موجودگی میں فیضانِ مدینہ کے مَنچ پر چڑھ کر بَصَد عقیدت اپنے رُوبہ صِحّت ہونے کی بِشارت سُنائی،یہ نویدِ جانفِزا سُن کرفَضاء”اللہ،اللہ،اللہ،اللہکی پُر کیف صداؤں سے گونج اُٹھی۔ اُن دنوں کئی مقامی اَخبارات نے اِس خبرِ فرحت اثر کو شائِع کیا۔

دعوتِ اسلامی کی قیّوم    دونوں جہاں میں مچ جائے دُھوم

اِس پہ فِدا ہو بچّہ بچّہ  یااللہ مِری جھولی بھر دے

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!چُونکہ ہمیں یہ نہیں معلوم  کہ کون شَخْص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا ولی اوراس كا