Book Name:Kamyab Tajir kay Ausaf
اسلام نے اپنے ماننے والوں کو تِجارت کے بڑے واضِح اُصُول عطا فرمائے ہیں، مگر بدقسمتی سے علم سے دُوری اور دُنیا کی چکا چوند نے آج کے مسلمان کو ان سنہری اُصُولوں پر عمل سے دُور کردیاہے۔ ضرورت اس بات کی تھی کہ کوئی ان تاجروں میں اسلام کی حقیقی رُوح پُھونک دے۔چُنانچہ تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک شُعْبہ بنام ’’مجلس تاجران‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کا کام شُعبۂ تجارت سے منسلک لوگوں کو تجارت کے مُتَعَلِّق اسلامی تعلیمات سے رُوشناس کرانا، ان میں دعوتِ اسلامی کے پیغام کو عام کرنا اورانہیں دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتے ہوئے اس مدَنی مَقْصد ’’مجھے اپنی او ر ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ‘‘کے مُطابق زندگی گُزارنے کا مدنی ذِہْن دیناہے۔ اس مدنی مقصد کے حُصُول اور بازاروں میں مَدَنی ماحول بنانے کیلئے مسجد یا کسی بھی مُناسِب مَقام پر مَدَنی مرکز کے دئیے گئے طریْقِ کار کے مُطابِق مدنی درس یعنی(فیضانِ سُنَّت اورامیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دِیگر رسائل سے درس )دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مَچی ہو!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اسی طرح کامیاب تاجر کے لئےتِجارت کے مزید اُصُول وآداب سے واقف ہونا بھی بہت ضروری ہے، ان میں سے اکثر آداب ایسے ہیں کہ جن پر عمل کرنا ہر تاجر کے لئے شرعا ًلازِم بھی ہے۔ لہٰذاآیئے!مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ تفسیر صِراط ُالجنان جلد2صفحہ184