Book Name:Kamyab Tajir kay Ausaf
ہے چُنانچہ پارہ 30سُوْرَۃُ النَّبَا کی آیت 11میں اِرْشاد ہوتا ہے:
وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪(۱۱)
ترجَمۂ کنز الایمان:اور دن کو روزگار کے لئے بنایا۔
ایک اورمقام پر اِرْشادفرمایا:
فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ ابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ (پ۲۸،الجمعة:۱۰)
ترجَمۂ کنز الایمان:تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو۔
حضرتِ سَیِّدُنا کَعْب بن عُجرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سرورِ عالَم، نُورِ مُجسّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم ایک روزصحا بۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے ساتھ تشریف فرماتھے۔اتنے میں ایک نوجوان قریب سے گُزرا۔صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے ایک طاقتور اور مَضبُوط جسم والےنوجوان کو دیکھا تو کہا: کاش!اس کی جوانی اور طاقت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں خرچ ہوتی۔اِس پررَحْمتِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشادفرمایا:(1)اگر یہ شخص اپنے چھوٹے بچوں کے لئے رِزْق کی تلاش میں نکلا ہے تو یہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہی کی راہ میں ہے(2) اوراگر یہ شخص اپنے بُوڑھے والدین کے لئے رِزْق کی تلاش میں نکلا ہے، توبھی یہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ہے(3)اوراگر یہ خُود کو (لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے یا حرام کھانےسے)بچانے کے لئے رِزْق کی تلاش میں نکلا ہے تو بھی یہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں ہے (4)البتہ اگر یہ دِکھاوے اور تَفاخُر ( فخر)کے لئے نکلا ہے تو یہ شیطان کی راہ میں ہے۔([1])
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ اپنے والِدین کی خِدمت اور اَوْلاد کی کَفالت کے