Kamyab Tajir kay Ausaf

Book Name:Kamyab Tajir kay Ausaf

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حضرت سَیِّدُنا زبیر بن عوّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے ایک بارآپ کے کامیاب تاجر ہونے کا راز پُوچھا گیا، توآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا کہ میں نے کبھی بغیر  دیکھے کوئی چیز نہیں خریدی اورکم نَفْع (فائدہ)کوکبھی بھی رَد نہ کیا(نہیں چھوڑا) اوراللہ عَزَّوَجَلَّجسے چاہے، برکت سے نوازدیتا ہے۔(الاستیعاب،باب۸۱۱،ج۲،ص۹۲) 

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نےسُنا کہ جب حضرت سَیِّدُنا زُبَیْر بن عوّامرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےتجارت میں اُن کی کامیابی کاراز پُوچھا گیا،تو آپ نے کیسےپیارے مدنی پُھول اِرْشاد فرمائے اور پھرآخر میں یہ بھی اِرْشاد فرمایا کہ اس میں میرا کوئی کمال نہیں، بلکہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ جسے چاہے برکت سے نوازدیتا ہے،اس  سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے اَسلاف کا اَندازِ تجارت اورروزگار کا اندازکس قدر اعلیٰ تھا۔

آپ کی دیانت داری

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!حضرت سَیِّدُنازُبَیْر بن عوّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ یُوں تو ہر اعتبار سے اپنی مثال آپ تھے، لیکن بالخصوص تجارت میں آپ کاتَقْویٰ وپرہیزگاری دیگر لوگوں کیلئےپیروی کے قابل اور باعثِ رشک تھا۔

اس ماہِ  مُبارک  جُمَادَی الاُخریٰ میں حضرت سَیِّدُنا زُبیر بن عوّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا وصال ہوا تھا، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے عرس   کی مناسبت سےآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کاذکرِخیربھی سُنیں گے،آپ چونکہ ایک دِیانت دار و کامیاب تاجر بھی تھے،تجارت کے حوالے سے اللہ تعالٰی نے آپ کو کیا کیا خوبیاں عطافرمائی تھیں،یہ بھی سُننے کی سعادت حاصل کریں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد