Book Name:Kamyab Tajir kay Ausaf
بوڑھے والدین کے لیے تجارت کرے، کامیاب تاجر وہ ہےجو جھوٹا نہیں بلکہ سچا ہو، کامیاب تاجر وہ ہے جو اَمانت دارہو،خائن نہ ہو، کامیاب تاجر وہ ہے جس کی تجارت اُسے نماز،روزے،حج و زکوٰۃ وغیرہ کی اَدائیگی سے نہ روکے،کامیاب تاجر وہ ہے جو جائز تجارت،جائز طریقے سے اخِتیار کرے، کامیاب تاجر وہ ہے جو وعدہ وفا کرے،کامیاب تاجروہ ہے جو چیز خریدتے وقت اُس میں خوامخواہ عیب نہ نکالے، کامیاب تاجر وہ ہے جوبیچتے وقت مال کی بے جا تعریف نہ کرے، کامیاب تاجر وہ ہے جوادائیگی میں سُستی نہ کرے، کامیاب تاجر وہ ہے جو چُست ہو،سُست نہ ہو،کامیاب تاجر وہ ہے جو خوش اَخلاق ہو، کامیاب تاجر وہ ہے جو جلد باز نہ ہو، کامیاب تاجروہ ہے جو مال بیچتے وقت اپنے مال کے عیب خود ظاہر کردے، کامیاب تاجر وہ ہے جو ناپ تول میں کمی نہ کرے، کامیاب تاجروہ ہے جو نیکی کا حکم دے اور بُرائی سے منع کرے، کامیاب تاجروہ ہے جوجعلی نوٹ لے نہ جعلی نوٹ دے، اگر کوئی اُس کو دے جائے تو جعلی نوٹ کو پھاڑ کر پھینک دے ، کامیاب تاجر وہ ہے جو غریبوں کا مال زیادہ قیمت میں لے اور غریبوں کو سستے داموں بیچے، کامیاب تاجر وہ ہے جو قرض خواہ کے تقاضے سے پہلے اُس کا قرض اَدا کر دے، کامیاب تاجر وہ ہے جو قرضے بُلا کر نہیں بلکہ جا کر دے، کامیاب تاجر وہ ہے کہ جسے دنیا کا بازار آخرت کے بازار (یعنی مسجدوں) سے نہ روکے، کامیاب تاجر وہ ہے جو مال کا بندہ نہ ہو بلکہ رَبِّ ذُوالجلال عَزَّ وَجَلَّ کا فرمانبردار بندہ اور محبوبِ رَبِّ ذُوالجلال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا سچا غلام ہو۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں اپنی رِضا والی زندگی اور اپنی رِضا والی موت عطافرمائے،ہم سے سدا کے لیے راضی ہو جائے،ہم دُنیا و آخرت میں کامیاب ہو جائیں۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد