Sadqay ki Baharain ma Afzal Sadqaat

Book Name:Sadqay ki Baharain ma Afzal Sadqaat

تیس (30)کس حساب سے آئے! کہنے لگیں: تیس (30) انڈے سالِم ہیں اور دس (10) ٹُوٹے ہوئے۔  حضرت سَیِّدُنا شیخ علّامہ یافعی یمنی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: بعض حضرات اِس حِکایت کے مُتَعَلِّق یہ بَیان  کرتے ہیں کہ سائل کو جو انڈے دِیئے گئے تھے، اُن میں تین (3) سالِم اور ایک ٹُوٹا ہوا تھا۔ رَبّ تعالیٰ نے ہر ایک کے بدلے دس دس(10،10) عطا فرمائے۔ سالِم کے عِوَض سالِم اور ٹُوٹے ہوئے کے بدلے ٹُوٹے ہوئے۔(1)

میں سب دولت رہِ حق میں لُٹا دُوں

شہا ایسا مجھے جذبہ عطا ہو

(وسائلِ بخشش،ص 316)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کتاب”ضیائے صَدَقات“ کا تعارُف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صَدَقے سے مُتَعَلِّق مفید معلومات حاصل کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 415صفحات پر مشتمل کتاب ”ضیائے صَدَقات “ کا مُطالعہ انتہائی مُفید ہے۔یہ کتاب 19 ابواب پر مشتمل ہے، جس میں صَدَقے  سے مُتَعَلّق  مختلف مَوضُوعات پر  تفصیلی مواد موجودہے،مثلاً صَدَقہ کے معنی و اَقْسام ،فرض زکوٰۃ کا بَیان ،زکوٰۃ کسے دی جائے،صلۂ رحمی (رِشتے داروں سے حُسنِ سُلوک)کے فضائل،مال جمع کرنا کیسا؟بُخْل کی مَذَمَّت وغیرہ وغیرہ،اِس کتاب کے مُطالعے سے معلومات کا ڈھیروں خزانہ ہاتھ آئے گا،لہٰذا آج ہی اِس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اِس کی بھرپور ترغیب دلائیے۔اس کے علاوہ امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کارِسالہ"مدینے کی مچھلی"اور مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رِسالہ"صدقے کااِنعام"پڑھنا بھی بے حد مُفید ہوگا۔ان شاء اللہ عَزَّ

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

[1]روض الریاحین،الحکایۃ الخامسۃ والعشرون ...الخ،ص۲۷۴بتغیر قلیل