Sadqay ki Baharain ma Afzal Sadqaat

Book Name:Sadqay ki Baharain ma Afzal Sadqaat

آئیے اب اُن صَدَقات کے بارے میں سُنتے ہیں،جنہیں رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے افضل صَدَقہ ارشاد فرمایا ہے، یعنی اگر کوئی مسلمان ان صَدَقات کو اَدا کرلے گا، تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُسے افضل صَدَقے کا ثواب حاصل ہوجائے گا ،اُن میں سے چند  پیشِ خدمت ہیں:

افضل صَدَقات

تنگدست کابقد رِ طاقت صَدَقہ دینا(1) تندرستی کی حالت میں صَدَقہ کرنا،مال کی حرص کے باوجود صَدَقہ کرنااور اپنی محتاجی کا ڈر ہونے کے باوجودصَدَقہ کرنا افضل ترین صَدَقات میں سے ہے(2)اسی طرح کسی مسلمان کا علم ِ دین سیکھنا، پھر اپنے اسلامی بھائی کو سکھانا۔(3) بھوکے کو پیٹ بھرکھانا کھلانا (4)رمضان میں صَدَقہ کرنا۔(5) کینہ رکھنے والے رشتے دار کو صَدَقہ دینا۔(6) رُوٹھے ہوئے مسلمانوں میں صلح کرادینا۔(7) جائز سفارش کرکے کسی قیدی کو رہائی دِلادینا، کسی کا خون گرنے سے بچا لینا،اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ احسان کرنا۔(8)اور اچھی گفتگو کرنا۔(9)

یہ تمام افعال مختلف احادیثِ مُبارکہ کی روشنی میں افضل صَدَقات میں شُمار ہوتے ہیں ،جن میں سے کچھ مالی اور کچھ غیر مالی صَدَقات ہیں، جن میں مال خرچ کئے بغیر ہی صَدَقے کا ثواب حاصل

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

[1]ابو داود، کتاب الزکاۃ،باب فی الرخصۃ فی ذالک،رقم: ۱۶۷۷ ، ۲ /۱۷۹ ملتقطاً

2… بخاری،کتاب الوصایا،باب صد قۃ عند الموت، ۲/۲۳۴،حدیث: ۲۷۴۸ ماخوذاً

3… ابن ماجہ،کتاب السنۃ،با ب:ثواب معلم الناس بالخیر،رقم: ۲۴۳، ۱/۱۵۸ماخوذاً

4… شعب الایمان،باب فی الزکاۃ، فصل فی اطعام الطعام ...الخ، ۳/ ۲۱۷،حدیث:۳۳۶۷ماخوذاً

5… الترغیب والترہیب ،کتاب الصوم،باب الترغیب فی صوم شعبان...الخ، حدیث:۱۵۴۵،۲/۳۴ماخوذاً

6… مستدرک،کتاب الزکاۃ،باب افضل الصدقۃ...الخ،حدیث: ۱۵۱۵،۲/ ۲۷ ماخوذاً

7… التر غیب والترھیب، کتاب الادب،الترغیب فی اصلاح بین الناس،حدیث: ۴۳۱۴،۳ /۳۸۹ماخوذاً

8… شعب الایمان،باب فی تعاون علی البر والتقوی،حدیث:۷۶۸۲،۶ ص۱۲۴ ماخوذاً

9… شعب الایمان،باب فی تعاون علی البر والتقوی، حدیث: ۷۶۸۴،۶ ص۱۲۵ ماخوذاً