Sadqay ki Baharain ma Afzal Sadqaat

Book Name:Sadqay ki Baharain ma Afzal Sadqaat

ہوں یا جارہی ہوں تو ان کے بیچ میں سے نہ گزرئیے کہ حدیثِ پاک میں اس کی مُمانَعَت آئی ہے۔(1) ٭بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ راہ چلتے ہوئے جو چیز بھی آڑے آئے اُسے لاتیں مارتے ہوئے چلتے ہیں،یہ بالکل غیرمُہَذَّب طریقہ ہے،اِس طرح پاؤں زخمی ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے نیز اَخبارات یا لکھائی والے ڈبوں، پیکٹوں اورمِنرل واٹر کی خالی بوتلوں وغیرہ پر لاتیں مارنا  بھی بے اَدَبی ہے۔

مجھ کو جذبہ دے سفر کرتا رہوں پروَردگار

 

سنّتوں کی تربِیَت کے قافِلے میں بار بار

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب“ھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور اس کا مطالَعَہ فرمائیے۔سنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

علم حاصل کرو، جہل زائل کرو

 

پاؤ گے راحتیں ، قافلے میں چلو

سنتیں سیکھنے ، تین دن کے لیے

 

ہر مہینے چلیں ، قافلے میں چلو

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

 

پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے