Book Name:Sadqay ki Baharain ma Afzal Sadqaat
v صَدَقہ و خَیْرات کرنے کی برکت سےآفات و بَلِیّات سے نجات ملتی ہے، بُری موت ٹلتی ہے نیز بڑائی اور فخر کی باطنی بیماری دُور ہوتی ہے۔
v صَدَقہ،قبر کی گرمی سے حفاظت،عمر میں بَرَکت،جہنم سے آزادی،قربِ الٰہی کے حُصول اورجنّت کی جانب ہدایت و رہنمائی کا موثَّر ترین ذریعہ ہے،
لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ حُصُولِ ثواب کیلئے حسب ِتوفیق اپنی پسندیدہ چیزیں اخلاص کے ساتھ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں ضرور صَدَقہ کِیا کریں اور بُـخْل سے ہردَم بچتے رہیں،کہیں ایسا نہ ہو کہ صَدَقے اور دیگر نیک کاموں میں کوتاہی کرتے کرتے ہمارے مَعاشی حالات ایسے موڑ پر آجائیں کہ ہم چاہنے کے باوُجُود بھی صَدَقات و خَیْرات نہ کرسکیں یا پھر مَوْت ہی آجائے اور ہمیں ایسے حَسْرت و پچھتاوے میں مبُتلا کردے، جس کا کوئی حاصِل نہیں ۔یہ بھی معلوم ہوا کہ صَدَقہ صرف مالی تعاون کے ساتھ خاص نہیں بلکہ کسی مسلمان کے سامنے مسکرادینے،نیکی کی دعوت دینے،بُرائی سےروکنے، راستے سے تکلیف دہ چیزوں کو ہٹا دینے اور مسلمانوں میں صلح کروا دینے وغیرہ کے ذریعے کوئی پائی پیسہ خرچ کئے بغیر بھی صَدَقے کا ثواب کمایا جاسکتا ہے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں خُوش دلی کے ساتھ اپنی راہ میں وقتاً فوقتاً صَدَقہ و خَیْرات اور نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی