Book Name:Sadqay ki Baharain ma Afzal Sadqaat
کی جاتی ہے تو عموماًہمارے ذہن میں فوراًیہ تَأَثُّر قائم ہوجاتا ہے کہ اِن سے مراد وہی صَدَقات ہیں کہ جن کا تعلق مال کے ساتھ ہوتا ہے اور یہ فضیلتیں بھی اسی صَدَقے کے ساتھ خاص ہیں، حالانکہ نبیِ کریم،رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایسے صَدَقات کا بھی ذِکر فرمایا ہے کہ جن میں مال و دولت خرچ کئے بغیر بھی صَدَقے کے فضائل حاصل کئے جاسکتے ہیں،اسی طرح بعض صَدَقات ایسےبھی ہیں کہ جن کا شمار زیادہ فضیلت والے صَدَقات میں ہوتا ہے۔ ان افضل صَدَقات میں مالی صَدَقات بھی شامل ہیں اور وہ بھی کہ جن میں مال خرچ نہیں کرنا پڑتا۔آئیے!پہلے اُن صَدَقات کے بارے میں سُنتے ہیں ،جن میں مال خرچ نہیں کرنا پڑتا:
اپنے بھائی کے لئے مسکرانا صَدَقہ ہے۔نيکی کی دعوت دينا اور بُرائی سے روکنا صَدَقہ ہے۔راستہ بھٹک جانے والے کی رہنمائی کرنا صَدَقہ ہے۔کمزور نگاہ والے (یا نابینا)کی مَدَد کرنا صَدَقہ ہے۔ راستے سے پتّھر،کانٹا یا ہڈّی ہٹادينا صَدَقہ ہے۔اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے ڈول میں پانی ڈال دينا صَدَقہ ہے۔(1)قرض دینا صَدَقہ ہے۔(2)شر پھیلانے سے باز رہنا صَدَقہ ہے۔(3)دو آدمیوں کے درمیان انصاف کرنا،جانور پر سوار ہونے یا سامان اُٹھانے میں کسی کی مَدَد کردینا، اچھی بات کرنا، نماز کی اَدائیگی کے لئے چلنا اور راستے سے تکلیف دہ چیز کو دُور کرنا صَدَقہ ہے۔(4)دَرَخْت لگانا یا کھیت بونا،جس سے کوئی آدمی،پرندہ یا جانورکھائے یہ بھی صَدَقہ ہے۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1]… ترمذی،کتاب البر والصلة،باب ما جاء فی صنائع المعروف،۳/۳۸۴، حديث:۱۹۶۳ماخوذاً
2… شعب الايمان،باب فی الزکاۃ،فصل فی القرض،۳/ ۲۸۴، حديث:۳۵۶۳ ماخوذاً
3… بخاری، کتاب الأدب،باب کل معروف صدقۃ،حدیث:۶۰۲۲، ۴/۱۰۵ ماخوذاً
4… مسلم، کتاب الزکاۃ، باب بیان أن اسم الصدقۃ یقع... الخ، حدیث: ۱۰۰۹،ص۵۰۴ماخوذاً
5… مسلم، کتاب
المساقاۃ والمزارعۃ، باب فضل الغرس والزرع،حدیث: ۱۵۵۳، ص۸۴۰