Sadqay ki Baharain ma Afzal Sadqaat

Book Name:Sadqay ki Baharain ma Afzal Sadqaat

اِخْلَاص پر تَوَجُّہ رکھوں گایعنی اپنی عِلْمیَّت کی دھاک بِٹھانی مَقْصُود ہوئی تو بولنے سے بچوں گا۔٭ مَدَنی قافلے، مَدَنی انعامات،  نیز عَلاقائی دَوْرَہ، برائے نیکی کی دعوت وغیرہ کی رَغْبَت دِلاؤں گا۔٭قَہْقَہہ لگانے اور لگوانے سے بچوں گا۔ ٭نَظَر کی حِفَاظَت کا ذِہْن بنانے کی خاطِر حتَّی الْاِمْکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اندھے،گنجے اور کوڑھی کا امتحان

دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ،412صفحات پر مشتمل کتاب ”عُیُونُ الحکایات“جلد 1کے صفحہ نمبر210پرصحیح بُخاری شریف کے حوالے سےایک رِوایت نقل ہے:

نبیِ کریم،رؤفٌ رَّحِیْم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا کہ بنی اسرائیل میں تین (3) آدمی تھے اُن میں سے ایک بَرَص (یعنی خون کی خرابی کی وجہ سے جسم پر پڑنے والے سفید دھبّوں) کا مریض،دوسرا گنجا،اور تیسرا اندھاتھا۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے اُن کی آزمائش کیلئے (انسانی صُورت میں)ایک فِرِشتے کو باری باری اُن کے پاس بھیجا۔سب سے پہلے وہ بَرَص (یعنی کوڑھ)والے مریض کے پاس آیا اور اُس سے پُوچھا:تجھے سب سے زیادہ کون سی چیز پسند ہے؟اس نے کہا:مجھے اچھی رنگت اور خُوبصُورت جِلد پسند ہے کیونکہ (اِن سفید دَھبّوں اور خراب جلد کی وجہ سے) لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں ۔چُنانچہ فِرِشتے نے اُس کے جسم پر ہاتھ پھیرا تو اُس کی وہ بیماری ختم ہوگئی نیز اُس کی رنگت اچھی اور جِلد خُوبصُورت ہو گئی۔فِرِشتے نے پھر اُس سے پُوچھا: تجھے کون سا ما ل زیادہ پسند ہے ؟اُس نے کہا: مجھے اونٹ پسند ہے ۔اُسی وقت اُسے ایک حاملہ اونٹنی دے دی گئی اور فِرِشتے نے دُعادی:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تجھے اِس میں برکت دے ۔اِس کے بعد وہ فِرِشتہ گنجے کے پاس آیا اور اُس سے پُوچھا:تجھے کیا چیز سب سے زیادہ پسند ہے ؟اُس نے کہا:مجھے خُوبصُورت بال زیادہ پسند ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ میرا یہ گنج پن ختم ہوجائے ،کیونکہ اِس کی وجہ سے لوگ مجھے ناپسند کرتے ہیں۔فِرِشتے نے اُس پر ہاتھ پھیرا تو اُس کا گنج پن ختم ہوگیا اور اُسے خُوبصُورت بال عطا کردئیے گئے،پھر فِرِشتے نے اُس سے