Book Name:Sadqay ki Baharain ma Afzal Sadqaat
رکھنے کے لئے اِن پر مختلف اَخراجات کی مَد میں سالانہ کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں، جس کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی چینل کے ذریعے بھی ٹیلی تھون(یعنی مدنی عطیات جمع کرنے کی مہم) کی بھی ترکیب ہوتی ہے،لہٰذا آپ سے بھی عرض ہے کہ طَلبۂ علمِ دین کی دُعاؤں سے حِصّہ پانے،دعوتِ اسلامی کی ترقّی و بقا اور مدارِس المدینہ و جامعات المدینہ کے نظام کو مضبوط سے مضبوط تَر بنانےکے لئے زکوٰۃ، فطرات ،صَدَقات و خَیْرات، نفلی عطیات اور عُشْر وغیرہ کے ذریعے نہ صرف خُود تعاوُن فرمائیے بلکہ اپنے عزیزوں،پڑوسیوں اور دوست اَحباب پر انفرادی کوشش کرکے اُنہیں بھی اِس کی ترغیب دِلائیے،ہمارے لَب ہلالینےاورہماری اِنفرادی کوشش سے اگر کسی کا مدنی ذہن بن گیا اور اُس نے اپنی زکوۃ،فطرات، صَدَقات و خَیْرات،نفلی عطیّات یا عُشْر وغیرہ دعوتِ اسلامی کومدنی کاموں کے لیے دے دئیے تو یہ ہمارے لئے بھی ثوابِ جاریہ کا ذریعہ بن جائے گا ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ ہزاروں عاشقانِ رسول،مختلف انداز سے"تبلیغِ قرآن وسُنّت کی عالمگیرغیر سِیاسی مسجد بھرو تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لیے مالی معاونت کی سعادت حاصل کرتے رہتے ہیں،ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے کسی کے ذہن میں سوال آئے کہ بھلا میں کس طرح اپنا حصہ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لیے شامل کر سکتا ہوں؟
آئیے ایک بہت ہی آسان طریقہ آپ کی خدمت میں عرض کرتاہوں کہ جس کے ذریعے غریب سے غریب بھی،دعوتِ اسلامی کے مدنی عطیات میں اپنا حصہ شامل کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے،وہ کیا ہے،”مدنی عطیات بکس(Box)“کے ذریعے مالی تعاون۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ”مجلس مدنی عطیات بکس“کی طرف سے ایک بکس کی ترکیب کی گئی ہے،یہ مدنی عطیات بکس دُکانوں،کارخانوں،مارکیٹوں،شاپنگ مالز،میڈیکل اسٹورز اور دفاتروغیرہ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی رکھا جاتا ہے،تا کہ ہم اپنی آسانی کے پیشِ نظرروزانہ کچھ نہ