Nematon ka Shukar Ada Karnay ka Tariqa

Book Name:Nematon ka Shukar Ada Karnay ka Tariqa

انداز سے بھی دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرنے کی ذِمہ داریاں ملی ہوئی ہیں،ہم ان نعمتوں کا بھی شکر بجا لاتے رہیں اور اپنی طرف سے اس ذِمہ داری کا100% حق ادا کرنے کی بھرپورکوشش کرتے رہیں،بسا اوقات اس نعمت کی ناقدری کی وجہ سے ذِمہ داری چلی بھی جاتی ہے،بعدمیں بندہ افسوس کرتا ہے کہ کاش!میں اپنی ذِمہ داری کے دوران یہ بھی کرلیتا ،وہ بھی کر لیتا،مگر اب صرف افسوس ہی کرسکتا ہے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ جو بھی تنظیمی ذِمہ داری کی صورت میں نعمت ملی ہے،اس کا شکر بجالاتے ہوئے مدنی مرکز کی طرف سے مدنی کاموں کے ہمیں جوجواہداف ملے ہیں،طے شدہ وقت کے اندر اندر اُس کو پورا کرنے کاپکّا اِرادہ کریں اور اپنا یہ ذہن بنائیں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کرے کہ اس مدنی کام کو پورا کرنے میں میرا حصّہ شامل ہوجائے، کیونکہ دِین کا کام رُکنا نہیں ہے،اب یہ میری سعادت ہے کہ اس مدنی کام کی تکمیل میں مجھے حصّہ مل جائے۔اس کے لیے اللہ تبارک وتعالٰی سے توفیق بھی مانگتے رہیں۔

کرم سے"نیکی کی دعوت"کا خوب جذبہ دے

دُوں دُھوم سُنّتِ محبوب کی مچا یا ربّ

عطا ہو دعوتِ اسلامی کو قبولِ عام

اِسے شُرُور و فِتن سے سدا بچا یا ربّ

                                                                                                                        (وسائلِ بخشش مُرمّم،ص77)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہتعالٰی اپنے بندوں کو (مختلف طریقوں سےآزماتاہے)کبھی مرض سے،کبھی جان و مال کی کمی سے، کبھی دشمن کے ڈر خوف سے، کبھی کسی نقصان سے، کبھی آفات و بَلِیّات سے اور کبھی نت نئے فتنوں سے آزماتا ہے اور راہِ دین اور تبلیغِ دین تو خصوصاً وہ راستہ ہے جس میں قدم قدم پر آزمائشیں ہیں ، اسی سے فرمانبردار و نافرمان، محبت میں سچے اور محبت کے صرف دعوے کرنے