Book Name:Nematon ka Shukar Ada Karnay ka Tariqa
مَنازِل پر فائز رہے کہ دنیا کی بڑی بڑی سپر پاورز (Super Powers)ان کے زیرِحکومت رہیں اورغیر مسلم مسلمانوں کا نام سُن کر لرزتے رہے اور جب سے مسلمانوں نے نعمت کے شکر اور ا س کے حق کی اَدائیگی سے مُنہ موڑا تب سے ان کی طاقت اور غير مسلموں پر تَسلُّط ختم ہونا شُروع ہو گیا ۔ (صراط الجنان :۴/۲۷,بتغير قليل)
جو کچھ بھی ہیں سب اپنے ہی ہاتھوں کے ہیں کر تُوت شکوہ ہے زمانے کا نہ قسمت کا گلہ ہے
دیکھے ہیں یہ دن اپنی ہی غفلت کی بدولت سچ ہے کہ بُرے کام کا انجام بُرا ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی ہم نے خوشی منانے کےغلط طریقوں کے بارے میں سنا کہ شادی بیاہ میں خوشی کے نام پر گانےبجانا، رَقص وسُرُور کی محفلیں سجانا،بندوں کے حُقُوق پامال کرنا نعمت کے ناقدری اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی ہے۔ اگر ہمیں اِس موقع پر خوشی کا اظہار کرناہی ہے تو ایسے طریقے سے کریں جس میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا شَامل ہومثلاً ،
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سےملنے والی ہرایک نعمت پربلکہ ہرحال میں شکراَدا کرتے ہوئے اپنی زبان سے’’ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِیْن عَلیٰ کُلِّ حَال‘‘ کہنے کی عادت بنائیے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نعمتوں کا شکراداکرنےکی نیت سےنوافل ادا کیجئے کہ نعمت ملنے پر سجدۂ شکر ادا کرنا سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّت ہےجیساکہ حضرت سیِّدُنا ابوبکرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:''جب حضور نبیِ کریم،رء ُوف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکوکوئی خوشی حاصل ہوتی تو آپ صَلَّی