Book Name:Nematon ka Shukar Ada Karnay ka Tariqa
ہفتہ وار ایک مَدَنی کام ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اِجتِماع میں شِرکت بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہفتہ وار سُنَّتُوں بھرے اجتماعات میں تِلاوت و نعت ، سُنّتوں بھرا اصلاحی بیان سننے،اجتماعی طورپر ذکرُ اللہ کرنے اور رِقّت انگیز دُعا میں اپنے گُناہوں سے تائب ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی صحبت اِختیار کرنے کا موقع بھی میسر آتا ہے۔ حدیثِ پاک میں بھی اچھی صحبت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ (مسند احمد،مسند ابی ہریرۃ،۳/ ۲۳۳،حدیث:۸۴۲۵ماخوذاً)جبکہ اِکٹھے ہوکر ذِکْرُاللہ کرنے والوں کو بخشش اور بُرائیوں کو نیکیوں سے بدلنے کی خوشخبری بھی سنائی گئی ہے۔(شعب الایمان،الفصل الثانی فی ذکر آثٓار…الخ، ۱/۴۵۴،حدیث: ۶۹۵ماخوذاً)
آئیے! ترغیب کیلئے ہفتہ وار سُنَّتُوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ایک ایمان افروز مَدَنی بہار بھی سُنتے ہیں، چنانچہ
بابُ المدینہ(کراچی)کے علاقے نیاآباد کی ایک اسلامی بہن کے بغل میں غُدُود ہوگئے اور ڈاکٹروں نے کینسر قرار دے دیا۔حالت دن بدن بگڑتی جارہی تھی،ایک اسلامی بہن نے اِنفرادی کوشِش کرتے ہوئے جونا گڑھ ہال(نیا آباد)میں بدھ کو ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتِماع کی دعوت پیش کی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّاسلامی بہنوں کے اِجتِماع میں شرکت کی بَرَکت سے حیرت انگیز طور پر اُن کے بغل کے غُدُود بھی غائب ہوگئےاور کینسر کا مَرَض بھی جا تا رہا ۔
اگر دردِ سَر ہو یا کینسر کہیں ہو |
|
دِلائے گا تم کو شِفا مَدَنی ماحول |
شفائیں ملیں گیں بلائیں ٹلیں گیں |
|
یقیناً ہے برکت بھرا مَدَنی ماحول |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!انسان کو زندگی گُزارنےکیلئے جن جن چیزوں کی ضرورت ہوتی