Book Name:Nematon ka Shukar Ada Karnay ka Tariqa

کاشکرادا کرنے سے اللہعَزَّ  وَجَلَّ  اس بندے کو ان نعمتوں سےنفع عطافرماتاہے ،نعمتوں کا شکر ادا کرنے والے کےآخرت میں درجات بلندکئے جائیں گے،نعمتوں کا شکر اَداکرنے والے کو وہ نعمت کبھی نقصان نہ دے گی،نعمتوں کاشکر ادا کرنا نصف ایمان ہے،نعمتوں کا شکر ادا کرنے والےکواللہعَزَّ  وَجَلَّکی اطاعت نصیب ہوتی ہے ،نعمتوں کاشکر ادا کرنا اللہ والوں کی عادت ہے اورجو شخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نعمتوں کا شکراَدا نہیں کرتا،وہ نعمت اس کے لیےعذاب بن جاتی ہے،نعمتوں کا شکر ادا نہ کرنا باعثِ ہلاکت ہے،نعمتوں کا شکراَدانہ کرنا نعمتوں میں رُکاوٹ کا سبب ہے۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں نعمتوں کاشکر اَدا کرنے کی توفیق عطافرمائے اور ناشکری اورشکوہ شکایات کرنے سے بچنے کی توفیق عطافرمائےاور اپنے وطنِ عزیز کی قَدرکرتے ہوئے  اس میں خوب خوب نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کی سعادت نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیوبيان كو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصل کرتا ہوں! ۔ تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔(1)

مِسواک کی سُنّتیں اور آداب:

        آئیے!شیخِ طریقت،امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے’’163مَدنی پُھول‘‘سے مِسواک کی سنّتیں اور آداب سنتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵