Book Name:Nematon ka Shukar Ada Karnay ka Tariqa

اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسجدۂ شکر ادا کرتے۔'' (3)

تلاوتِ قُرآن کیجئے

     اسی طرح  نعمت کے شکر انے کا ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ جس رَبِّ کریم عَزَّ  وَجَلَّ نے ہمیں یہ نعمتیں  عطا فرمائی ہیں اسی کے کلام (قرآنِ کریم)کی تلاوت کیجئے،بالخصوص سورۂ رحمٰن کی تلاوت وتفسیر پڑھئے کہ اس میںاللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نےجنت کی بے شُمار نعمتوں کوبیان فرمایا ہے، اس طرح کرنے سے جنت کی ان نعمتوں کوپانےکاشوق پیداہوگااورنیک اعمال کی طرف رغبت بڑھتی جائے گی۔

نیک اجتماعات میں شرکت کیجئے

     نیزشکر کا ایک اَحسَن طَریقہ یہ بھی ہے کہ  خوشی کے ان مواقع پردِینی مَحافِل اور نیک اجتماعات منعقد کیے جائیں اور ان میں نعمت کی قدر ومنزلت اوراس کی اہمیت کے بارے میں مدنی پھول بیان کیے جائیں۔  

مدنی قافلے میں سفر کیجئے

      نعمت کے شکرانے  کے طور پرزَہے نصیب! اگر خدمتِ دین کےعظیم جذبے کے تحت عاشقانِ رسول کےساتھ مدنی قافلے میں سفرکی سَعادت مِل جائے تو اس طرح نعمت کاشکربھی اَدا ہوجائے گااورنیکی کی دعوت بھی عام ہوگی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خُلاصہ:

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نےنعمتوں کا شکر ادا کرنے کاطریقہ اور اس کے فضائل سننے کی سعادت حاصل کی۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ     کی نعمتوں کاشکراداکرنے  والے کے دل میں اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی مَحَبَّت بڑھ جاتی ہے ، نعمتوں کا شکر ادا کرنے سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  مزید نعمتیں عطافرماتاہے ، نعمتوں