Book Name:Nematon ka Shukar Ada Karnay ka Tariqa
پہلے2فرامینِ مُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مُلاحَظہ ہوں:٭دو(2)رَکْعَت مسواک کرکے پڑھنا بغیرمسواک کی ستّر (70)رَکعتوں سے افضل ہے۔(1)٭مسواک کا اِستعمال اپنے لئے لازم کر لو کیونکہ اِس میں منہ کی صفائی اور(یہ) ربّ تعالٰی کی رِضا کا سبب ہے۔(2) ٭حضرت سیِّدُنا ابنِ عبّاس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ مِسواک میں دس(10) خوبیاں ہیں:(چند یہ ہیں )منہ صاف کرتی، مَسُوڑھے کو مضبوط بناتی،بینائی بڑھاتی،بلغم دُور کرتی،منہ کی بدبو ختم کرتی اورسنّت کے مُوافِق ہے، فرشتے خوش ہوتے ہیں،ربّ عَزَّ وَجَلَّ راضی ہوتا ہے۔٭حضرت سَیِّدُنا امام شافِعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:چار(4) چیزیں عقل بڑھاتی ہیں:فضول باتوں سے پرہیز،مسواک کا استِعمال،صُلَحا یعنی نیک لوگوں کی صحبت اور اپنے علم پر عمل کرنا۔ (3)٭مسوا ک پیلو یا زیتون یا نیم وغیرہ کڑوی لکڑی کی ہو مسواک کی موٹائی چھنگلیا یعنی چھوٹی اُنگلی کے برابر ہو۔٭مِسواک جب ناقابلِ استعمال ہوجائے تو پھینک مت دیجئے کہ یہ آلَۂ ادائے سنّت ہے،کسی جگہ اِحتیاط سے رکھ دیجئے یا دفن کردیجئے یا پتھر وغیرہ وزن باندھ کر سمندر میں ڈبود یجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو (2)کُتُب،بہارِ شریعت حِصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تَرْبِیَت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔
تری سُنّتوں پہ چل کر میری روح جب نکل کر |
|
چلےتم گلے لگانا مدنی مدینے والے |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[1]… اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب ،کتاب الطہارۃ،الترغیب فی السواک …الخ،۱/۱۲۷،حدیث:۳۳۷
2… مُسندِ احمد ،مسند عبداللہ بن عمربن الخطاب، ۲ /۴۳۸،حدیث:۵۸۶۹
3… اِحیاء الْعُلوم،کتاب آداب الاکل،فصل:یجمع آدابا …الخ، ۲/۲۷