Book Name:Qurbani Kay Fazail O Masail
نہیں ہوااور دَردبھی پلٹ کر نہیں آیا۔
یا خُدا! نکلوں میں مدنی قافلوں کے ساتھ کاش! سُنّتوں کی تَربِیَت کے واسطے پھر جلدتَر!
خُوب خِدمت سُنّتوں کی ہم سَدا کرتے رہیں مدنی ماحول اے خُدا ہم سے نہ چُھوٹے عُمر بھر
(وسائلِ بخشش(مُرَمَّم)،ص۶۳۸-۶۳۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ! عیدُ الاضحیٰکی برکتوں کے بھی کیا کہنے کہ ان دنوں میں سُنّتِ ابراہیمی کی اَدائیگی کا جوش و جذبہ قابلِ دِید ہوتا ہے،جوصاحبِ اِستطاعت اَفراد سُنّتِ ابراہیمی کی اَدائیگی کی نِیَّت سےاپنے جانوروں کو راہِ خُدا میں قُربان کرتے ہیں، وہ غریبوں مسکینوں کو گوشت پہنچاکر ان کی مدد بھی کرتے ہیں۔اس طرح وہ غُرباء ومَساکین بھی اپنے گھر والوں اور دیگر عزیز و اَقارب کی لذیذ کھانوں کے ذریعےمہمان نوازی کرتے ہیں۔عید ِقُرباں کے موقع پر اکثر گھروں میں گوشت کافی مقدار میں جمع ہوجاتا ہے،اس گوشت کومحفوظ رکھنے کے لئے ہم ڈِیپ فریزر(Deep Freezer) کا استعمال کرتے ہیں، مگر اس کے باوُجُودبھی گوشت خراب ہونے کی شکایات سامنے آتی ہیں۔لہٰذا زیادہ عرصے تک گوشت اورکھانے کی دیگر اَشیاءمحفوظ رکھنے کا ایک نُسخہ سماعت کیجئے،چنانچہ
شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابُو بلال محمدالیاس عطار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی تصنیف”فیضانِ سُنَّت“میں فرماتے ہیں:کچّا گوشت اگر بڑے پتیلے یا ٹوکَرے میں بھر کر ڈِیپ فریزر میں رکھیں گےتو اندرونی حصّہ میں ٹھنڈک(Cooling)کم پہنچنے کے باعِث خراب ہوجانے کا قوی اندیشہ ہے،لہٰذا اس کی حفاظت کا طریقہ اچّھی طرح سمجھ لیجئے۔ پہلے ٹوکَری کی تہ میں برف بچھایئے، اب اس پر گوشت کی تہ جمادیجئے پھر اس پربرف کی تہ بچھایئے،پھر اُوپر گوشت کی اور