Book Name:Qurbani Kay Fazail O Masail
اب ڈِیپ فریزر میں رکھ دیجئے۔اس طرح کرنے سے نیچے اوپر اور اندر ہر طرف ٹھنڈک ہی ٹھنڈک رہے گی اور اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ کافی دنوں تک گوشت خراب نہیں ہوگا۔(فیضانِ سنت،ص۵۷۴)
نیز اس بات کا بھی خیال رکھئے کہ ''ڈِیپ فریزر '' برابر کام کررہا ہے یا نہیں ، گرمیوں میں بعض اوقات وولٹیج(Voltage) کم ہوجانے کی صورت میں ٹھنڈک(Cooling)کم ہو جاتی اورغِذا خراب ہوجانے کا اندیشہ ہوتا ہے، ایسے مَواقِع پر کھانے پینے کی اشیاء کوپھیلاکر کُھلی ہوا میں بھی رکھا جاسکتا ہے، گوشت کو دیوار وغیرہ کی ٹیک کے بغیر کھُلی ہوا میں لٹکادینے سے دیر تک تازہ رہ سکتا ہے۔جب بھی پکا ہوا کھانا یا سالن فریزر میں رَکھیں تو برتن کا ڈھکّن ضَرورکھول دیا کریں تاکہ ٹھنڈک اندر پَہُنچ سکے۔ چھوٹے برتنوں ، تھالوں یا پلاسٹک کی چھوٹی تھیلیوں میں رکھنا مُناسب ہوتا ہے، کھانے سے پُر بڑے پتیلے کے اندرونی حصّے میں ٹھنڈک (Cooling)نہ پہنچنے کے سبب کھانا خراب ہو جانے کا اندیشہ رہتا ہے۔ خُصوصاً کِھچڑے اور پکی ہوئی دال میں زِیادہ اِحتِیاط کی ضَرورت ہے ورنہ یہ جلد خراب ہوجاتے ہیں ۔ اِسی طرح ایسی غذائیں جن میں ٹماٹر یا کھٹائی زِیادہ مقدار میں ہو ان کے بھی جلد خراب ہوجانے کا اِمکان رہتا ہے۔
یاد رکھئے!ڈاکٹرز کی تحقیق کے مطابق10دن سے زیادہ رکھا ہوا،فریزر کا گوشت طِبّی (Medically) لحاظ سے نقصان دہ ہے،اس لیے کوشش کرکے 10دن سے پہلے پہلے گوشت اِستعمال کر لیں یا کسی کو دے دیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہعَزَّ وَجَلَّ نے ہمارے لئے بے شُمار نعمتیں پیدا فرمائی ہیں اور ہر نعمت کو طرح طرح کے فوائد سے مُزَین فرمایا ہے، گوشت بھی اس کی ایک عظیمُ الشَّان نعمت اور ایسا ذَوق اَفزا کھانا ہے کہ اگر ہم مُناسِب مقدار میں میانہ روی کے ساتھ اسے استعمال میں لائیں تو ہم ان فائدوں کو سمیٹنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔اس کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ اسے کھانے سے ہمیں سُنَّت پرعمل کا ثواب