Book Name:Qurbani Kay Fazail O Masail
جب کہ بچھڑا فربہ ہو،نہایت مُعتدِل،لذیذ،عُمدہ اور پسندیدہ ہوتا ہے، گرم تَر ہوتا ہے اوراگر عُمدَہ طَرِیقے سے ہضم ہوجائے تواس کا شمار قوت بخش غذا میں ہوتا ہے۔عام طورپراستعمال کے لئے شوربے والا گوشت بہتر رہتا ہے، سب سے بہتر گوشت بکرے کا ہوتاہے،بکرے کے گوشت میں دَسْتی اور شانہ وہ مقامات ہیں جہاں پر ریشے موٹے نہیں ہوتے اور گوشت جلد گلتا اور مُلائم ہوتا ہے،پُشت کے گوشت کا ریشہ ران سے کم موٹا ہوتا ہے اس میں خون پیدا کرنے والے اجزا ملتے ہیں،گوشت بدن کو بڑھا کر طاقت بخشتا ہے،گوشت کے فوائد جانوروں کےحساب سے مختلف ہیں،بکری کا گوشت صاف خون پیدا کرتا ہے،گرم مزاجوں کے لئے مفید ہے۔
آئیے اب کثرت سے گوشت کھانے کے نُقصانات بھی سُنتے ہیں ،انسانی جسم کیلئے ہفتے میں دو تین (2/3) بار سے زیادہ گوشت كا استعمال نُقصان ده ہے،بڑے جانور كا گوشت زياده كھانے سے مسوڑھے اور دانت خراب ہوتے ہیں،گوشت کی کثرت سے گُردوں(Kidneys) میں یُورِک ایسِڈ(Uric Acid) کی زِیادتی ہوجاتی ہے،گُردے اسے بآسانی خارج نہیں کرتے، گوشت كا زياده استعمال جگر (Liver)کے لئے بھی نُقصان دہ ہے،زیادہ مقدارمیں گوشت کھانے سے کینسر(Cancer) کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بِلا شبہ شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابُو بلال محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے ہمارے لئے کسی نعمتِ عظمیٰ سے کم نہیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّآپ کے دل میں مسلمانوں کی شرعی و اَخلاقی رہنمائی کا جذبہ کُوٹ کُوٹ کر بھرا ہوا ہے،یہی وجہ ہے کہ آپ اپنے سُنّتوں بھرے اصلاحی بیانات اور علم و حکمت سے بھرپُور مدنی مذاکروں وغیرہ کے ذریعے وَقتاً فوقتاً اپنے مُریدین اور چاہنے والوں کی مدنی تَرْبِیَت فرماتے اور انہیں شریعت کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھنے کی بھرپور انداز میں ترغیب ارشاد فرماتے رہتے ہیں،مثلاً جب